SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

مسئلہ صرف کرپشن کا نہیں سسٹم میں موجود خامیوں کا بھی ہے،سپریم کورٹ

دسمبر 13, 2022
اندر پاکستان
مسئلہ صرف کرپشن کا نہیں سسٹم میں موجود خامیوں کا بھی ہے،سپریم کورٹ
0
تقسیم
36
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے نیب ترامیم کیس میں ریمارکس دئیے ہیں پارلیمان کا کام ہے کہ سسٹم میں بہتری کیلئے قانون بنائے اور عمل بھی کرائے،ہر صوبے میں پانچ ماہ بعد آئی جی اور تین ماہ بعد ایس ایچ او بدل جاتا ہے۔مسئلہ صرف کرپشن کا نہیں سسٹم میں موجود خامیوں کا بھی ہے،نیب قانون کے غلط استعمال سے کتنے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو اپنا کام نہ کرے تو لوگ عدالتوں کے پاس ہی آتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ نیب ترمیم اس اسمبلی نے کی جو مکمل ہی نہیں،اس پر قانون نہیں ملا کہ نا مکمل اسمبلی قانون سازی کر سکتی ہے یا نہیں،سیاسی حکمت عملی کے باعث آدھی سے زیادہ اسمبلی نے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ نیب ترامیم سے فائدہ صرف ترمیم کرنے والوں کو ہی ہوا؟نیب ترامیم کو بغیر بحث جلد بازی میں منظور کیا گیا۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود کرپشن ختم نہیں ہوسکی،مسئلہ صرف کرپشن کا نہیں سسٹم میں موجود خامیوں کا بھی ہے،سسٹم میں موجود خامیوں کو کبھی دور کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔ایگزیکٹو فیصلے کرتے وقت قانون پر عمل نہیں کیا جاتا۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ ماضی میں ریکوڈک اور اسٹیل مل کے فیصلے عدالت نے اچھی نیت سے کئے۔حکومت سسٹم کی کمزوری کے باعث منصوبوں میں کرپشن پکڑ نہیں سکی۔نیب قانون کے غلط استعمال سے کتنے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں،کرپشن پر کسی صورت معافی نہیں ہونی چاہیے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ سوال یہ ہے کرپشن کا سدباب کس نے اور کیسے کرنا ہے؟وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کرپشن ختم کرنا ایگزیکٹو کا کام ہے،اگر وہ نہیں کر سکی تو عدالت مداخلت کرتی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے قرار دیا کہ کرپشن کی رینکنگ میں پاکستان اسی نمبر پر ہے جو نیب ترامیم سے پہلے تھا۔ جبکہ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کہ نیب ترامیم کے بعد اب جو رینکنگ جاری ہوگی اس میں پاکستان یقیناََ 100نمبر نیچے جا چکا ہو گا،عدالت عظمٰی نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Short Link
Copied
ٹیگز: پارلیمانجسٹس عمر عطاء بندیالچیف جسٹس پاکستانسپریم کورٹعمران خاننیب قانون

متعلقہ پوسٹس

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی
پاکستان

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

فروری 6, 2023
حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،شہزاد وسیم
پاکستان

حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،شہزاد وسیم

فروری 6, 2023
وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان

وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

فروری 6, 2023

فلسطینی مسئلہ میں امریکی سفارت کاری کی موت

فلسطینی
فروری 6, 2023
0

سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مقبوضہ علاقوں کے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک امریکی اشاعت نے...

مزید پڑھیں

کویتی عوام کا فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان

فلسطینی عوام
فروری 6, 2023
0

سچ خبریں:پارلیمنٹ کے اراکین، کارکنان اور کویتی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا ایک گروپ الإراده اسکوائر میں جمع ہوا اور...

مزید پڑھیں

چینی غبارے کا مشن؛ موسمیات یا جاسوسی؟

چینی غبارے
فروری 6, 2023
0

سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سی آئی اے کے ایک سابق اعلیٰ اہلکار نے کہا کہ ہمیں کچھ...

مزید پڑھیں

میں نیتن یاہو کو مار ڈالوں گا: صیہونی پائلٹ

صیہونی پائلٹ
فروری 6, 2023
0

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پائلٹ زئیف راز جنہوں نے 1981 میں عراقی جوہری تنصیبات پر اس حکومت کے حملے میں...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?