?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ورکرز فیڈریشن نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدوروں کو کم اجرت، کام کے غیر محفوظ اور غیر صحت مند حالات، ملازمت کے عدم تحفظ، صحت اور سماجی تحفظ تک عدم رسائی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی (آج) کے حوالے سے پی ڈبلیو ایف کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پی ڈبلیو ایف پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور کام کے حالات کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
پی ڈبلیو ایف کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ ’ہمارے مزدور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو کہ ترقی و خوشحالی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، تاہم ان میں سے بہت مزدوروں کو کم اجرت، کام کے غیر محفوظ اور غیر صحت مند حالات، ملازمت کے تحفظ کے فقدان، صحت اور سماجی تحفظ تک بہت ہی کم رسائی جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ایف غیر رسمی معیشت والے مزدوروں کو منظم کرنے اور ملازمین کے اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اور سماجی تحفظ میں ان کی رجسٹریشن کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پی ڈبلیو ایف بات چیت اور مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سماجی مذاکرات میں یقین رکھتا ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کو لیبر قوانین اور ضوابط کو نافذ کرکے اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مزدوروں کو باعزت کام، سماجی تحفظ اور صحت کی تک رسائی حاصل ہو۔
چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں کام کرنے کے حالات اور مزدوروں کے حقوق کو بہتر بنانے کے لیے ہماری کوششوں کی حمایت کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام مزدوروں کے لیے ایک منصفانہ کام کا ماحول بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں کو مزدوروں کی جدوجہد اور قربانیون کو یاد رکھنا چاہیے۔
چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ ہم وزیر اعظم، وزیر برائے انسانی وسائل اور سمندر پار پاکستانیوں اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لیبر قوانین کے نفاذ کے لیے اقدامات کریں اور غیر رسمی معیشت کے مزدوروں کو قانونی تحفظ فراہم کریں۔


مشہور خبریں۔
فوجی ماہر: سوڈان کی جنگ "الفشر” کی طویل مدتی/اسٹریٹیجک اہمیت ہے
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: عسکری اور تزویراتی امور کے ایک ماہر نے تیز رد
نومبر
نیتن یاہو نے اقوام متحدہ میں شور مچایا اور خالی نشستوں
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جیسے ہی اپنی
ستمبر
امریکہ حکومتی بندش کے جال میں؛ فوجیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکل
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی خزانے کے سکریٹری اسکاٹ بسنت نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
روس افریقہ میں کیا ڈھونڈ رہا ہے؟
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: افریقی براعظم میں زیادہ موجودگی حاصل کرنے کے لیے روس
اگست
اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کیوں خاموش ہو؟ : حزب اللہ
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سینیئر
مارچ
صیہونی آباد کاروں کا نابلس میں فلسطینیوں پر حملہ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے اتوار
نومبر
احمد سلمان رشدی؛ ایک مجرم کی زندگی کی کہانی
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی ایک کتاب "شرم” نے 1983ء میں اسلامی جمہوریہ
اگست
حسکہ میں امریکی پرچم کو آگ لگنے سے امریکی قابض فرار
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: صوبہ حسکہ میں القمشلی ریف پر واقع گاؤں حمو کے
جون