مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا: پنجاب پولیس

مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا: پنجاب پولیس

?️

لاہور(سچ خبریں) شدید برفباری سے متاثرہ  سیاحتی مقام مری کی تمام اہم  شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سےمری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے جبکہ راستے آج بھی بند رہیں گے مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیےکلیئر کر دیا گیا ہے، جھیکاگلی سے لوئر ٹوپہ ایکسپریس ہائی وے اور  لارنس کالج والی روڈ ٹریفک کے لیے  کلیئر کر دی گئی ہے جبکہ  راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر  پولیس تاحال موجود ہے جبکہ راستے آج بھی بند رہیں گے۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، تمام سیاحوں کو رات سے پہلے ہی محفوظ مقامات پر  پہنچا دیا گیا تھا، 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر  پہنچایا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مری میں شدید برفباری کی وجہ سے 20 سے 25 بڑے درخت گرے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر اضافی نفری اور  بھاری مشینری مری پہنچائی گئی جبکہ ریسکیو آپریشن میں  راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے 1000 سے زائد اہلکار و افسران  نے  حصہ لیا۔

 

مشہور خبریں۔

ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں:طالبان رہنما

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام

پنجاب کے وزیر اعلی کے آفس کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی

?️ 23 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر جیل خا نہ جات و ترجمان پنجاب

کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا

?️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کے پیش نظر

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال انتخابات کیلئے سازگار نہیں ہے، حاجی غلام علی

?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ

"اقصیٰ طوفان”؛ ایک زلزلہ جس نے خاموشی کی دیواروں کو گرا دیا

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: اگرچہ 15 مہر کے آپریشن کے بعد صیہونی حکومت کے

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال

غزہ شہداء کے تازہ ترین  اعداد و شمار

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے

یمنی عوام کااقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی تیل کمپنی کے کارکنوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے