?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئی، انہوں نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اڑوھنا بچھونا بنایا، مریم نواز کی عاجزی اور انکساری ہی ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ کے لوگ بھی دیوانے ہیں، یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے، متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں اور کارکردگی صفر ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کے بقول سندھ میں اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش! اب کراچی کا کوڑا تو اٹھالئیں، پنجاب کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے، پنجاب میں پہلے بھی مضبوط بلدیاتی نظام مسلم لیگ ن نے بنایا تھا، انشاءاللہ! اب بھی بنائیں گے ،جس جماعت کے پنجاب کے صوبائی حلقوں سے 400 ووٹ اور یونین کونسل سے 50 ووٹ نکلے ہیں جلد ہی ان کا امتحان شروع ہونے والا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
میں ایرانیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کو ترجیح دوں گا : ٹرمپ
?️ 6 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہیں ایران پر فوجی حملے شروع
اگست
غزہ میں صہیونی تباہی کی انتہا
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: خان یونس کے مشرق میں واقع خزاعہ کی بلدیہ نے
جون
غزہ کے لیے امن منصوبہ؛ ثالث ممالک کی اہم پیشکش
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ کی کو شش کرنے والے ثالث
اپریل
کورونا وائرس سے بازوؤں میں بلڈ کلاٹ کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021نیو جرسی(سچ خبریں)کورونا وائرس سے بازوؤں میں خون جمنے کا انکشاف ہوا
مئی
ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے کھاد کی قیمتیں بڑھیں، مافیاز کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، سرفراز بگٹی
?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا
دسمبر
بائیڈن 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے: وائٹ ہاؤس
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے بڑھاپے اور خراب جسمانی
جنوری
الاقصیٰ طوفان میں صیہونی حکومت کی سات انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامیاں
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان اور اس کے بعد ہونے والی دو
اکتوبر
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر
دسمبر