?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف گندی اور گھٹیا سوشل میڈیا کمپین چلائی جا رہی ہے، یہ کمپین فتنہ پارٹی کی سوشل میڈیا بریگیڈ چلا رہی ہے۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نام نہاد یوٹیوبر بھگوڑے اس کمپین کے پیچھے ہیں، جب ان کے اوپر کوئی ایکشن ہو تو وہ سیاسی انتقام بنا دیا جاتا ہے یا کہا جاتا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے، اس میں ان کی خواتین بھی شامل ہیں جن کے اکاؤنٹ سے گند بکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے مریم نواز کے خلاف گند بکا جا رہا ہے، میں نہیں سمجھتی کوئی صحافی اپنے اکاؤنٹ سے اس طرح کی پوسٹیں کرسکتا ہے، جہاز کی آڑ میں ڈیڑھ سو وی لاگ ہوئے ٹی وی چینلز نے سو کے قریب پروگرام کئے لیکن کسی بڑے صحافی نے اس پر کام نہیں کیا کسی کو نہیں لگا اس گندگی کو اب ختم ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ باتیں ہمارے پاس بھی بہت ہیں باتیں ہم بھی بہت ساری کرسکتے ہیں لیکن یہ تربیت نہیں ملی ہے، ان کی ذاتی زندگی پر بہت باتیں کی جا سکتی ہیں لیکن ہمیں خود شرم آتی ہے اس پر کیا بات کریں، ہم سیاسی بات کریں گے کیونکہ ہم سیاسی لوگ ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف جہاز کی آڑ میں گھٹیا کمپین کر رہے ہیں میرا سوال ہے کیا باقی وزیر اعلیٰ رکشہ استعمال کرتے ہیں، فتنہ فساد پارٹی نے جو گندگی پھیلائی ہے ان کا وزیر اعظم 55 روپے کلو میٹر میں بنی گالہ کی شٹل سروس چلاتا تھا، جس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا تھا جس نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانی تھی، اس نے پچیس پچیس ہزار پر لوگوں کو بھرتی کیا وہ آج ٹرینڈ طور پر یہ سب کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست میں بڑھتی غربت کی شرح / 25 لاکھ اسرائیلی خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے امدادی اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے
دسمبر
ڈسکہ کا ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ بیگز کی گمشدگی
فروری
آئی ایم ایف کی ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز
?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے
جون
پنجاب پولیس نے جنوبی افریقی پولیس سے مدد مانگ لی
?️ 4 جنوری 2022پنجاب (سچ خبریں) پنجاب پولیس کو خوشاب سے پاکستانی بزنس مین عبدالرحمٰن
جنوری
صہیونی افسران سے ملاقات سے انکار پر لبنانی فوج کے کمانڈر کا امریکا کا دورہ منسوخ
?️ 2 دسمبر 2025 صہیونی افسران سے ملاقات سے انکار پر لبنانی فوج کے کمانڈر
دسمبر
روس کا یوکرینی بندرگاہوں اور جہازوں پر حملہ
?️ 29 جولائی 2026سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ
جولائی
بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات مزید بڑھ گئے
?️ 24 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات زور پکڑنے
اگست
منظم شیطانی مافیا(10) مشرق وسطیٰ سے برصغیر تک فساد کا مرکز
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ریاض کی جانب سے مختلف ممالک کے سیاسی میدان میں فساد
فروری