مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، دلائل پیش کرنے کیلئے وکیل کو کل تک کی مہلت

?️

لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر درخواست گزار وکیل کو دلائل پیش کرنے کیلئے کل تک کی مہلت دے دی۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی جانب سے مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے ججز کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش پر ایک وکیل نے ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہد رانا نے موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ نے سرگودھا میں حالیہ جلسہ عام کے دوران اپنی تقریر میں عدالت عظمیٰ کے ججز کے خلاف ’توہین آمیز‘ الفاظ استعمال کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیلی ویژن چینلز اور پرنٹ میڈیا نے مدعا علیہ کی تقریر نشر کی۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ مریم نواز نے آئین کے آرٹیکل 204 (2) (b) اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے آرٹیکل 2(c) کے تحت عدالت کی توہین کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدعا علیہ جج یا عدالت کی مبینہ بدانتظامی کا پرچار نہیں کر سکتیں لیکن آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کر کے صدر یا سپریم جوڈیشل کونسل کو مطلع کر سکتی ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کو طلب کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

مریم نواز کے خطاب پر توہین عدالت کی کاروائی کے لیے درخواست پر آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت پر ہونے بدھ کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کو توہین کا نوٹس جاری کرے۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلوں کے حوالے پیش کریں کہ کیسے اس درخواست پر سماعت کر سکتے ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی فیصلے پیش کرنے کے لیے مہلت دے دیں، جس پر عدالت نے وکیل کو کل تک کی مہلت دے دی۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کے مختلف علاقوں کی جانب طالبان کی پیش قدمی جاری، ملک کے 85 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کردیا

?️ 10 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں پر

لیگی رہنماؤں میں قیادت کے لئے رسہ کشی چل رہی ہے: اسدعمر

?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ

صیہونی حکومت کی فوج میں جنسی حملوں میں نمایاں اضافہ

?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں:   جمعہ کے روز صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی

اسرائیلی جاسوس اور القسام کمانڈر کے قتل کے مرتکب کو پھانسی

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: مزاحمت کی سیکیورٹی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ انہوں

پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے: ایم ڈی آئی ایم ایف

?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ

آیت اللہ خامنہ ای کی حالیہ تقریر کا مسلمانوں پر کیا اثر رہا؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سکریٹری جنرل نے امام خمینی کی

شام کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا: بشار الاسد

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے اسکائی نیوز عربی چینل

معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری

?️ 23 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے