?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو عالمی نمائش کے مقاصد، سرگرمیوں اور منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے "بہتر زندگی کیلئے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل” جیسے متاثر کن عنوان کے انتخاب کو سراہا اور کہا کہ ایکسپو 2025 انسانیت کی بھلائی اور خدمات عامہ میں بہتری کیلئے ایک موثر عالمی پلیٹ فارم ہے، ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوست اقدامات اور عوامی سہولیات سے متعلق جو نظریات پیش کئے جا رہے ہیں وہ قابلِ تقلید ہیں۔
وزیراعلی نے پاکستانی پویلین کا خصوصی دورہ بھی کیا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، انہوں نے پویلین میں موجود پاکستانیوں اور غیر ملکی سیاحوں سے ملاقات کی، ان کے خیالات سنے اور پویلین کے انتظامات کو سراہا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ثقافتی اور تکنیکی ورثہ عالمی سطح پر روشناس کروانے کیلئے اس طرح کی نمائندگی نہایت اہم ہے، پنجاب کے شہروں کو بھی "فیوچر سٹی” کے جدید تصور کے تحت تعمیر و ترقی دی جائے گی تاکہ شہری زندگی کو ماحول دوست، پائیدار اور تکنیکی طور پر جدید بنایا جا سکے۔
وزیراعلی نے جاپانی کمپنی (KUBOTO) کے سٹال کا بھی دورہ کیا جو ماحول دوست خوراک اور زراعت کے جدید حل پیش کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
’افغانستان کے خلاف جنگ نہیں کرنی چاہیئے نہ ہم افورڈ کرسکتے ہیں‘
?️ 18 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا
مارچ
غزہ کی وزارت صحت: غزہ پٹی میں کینسر کے مریضوں کو بتدریج موت کی سزا کا سامنا
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کے طبی ذرائع نے پٹی میں صحت کی تباہی
دسمبر
امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے
جنوری
شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کو انتباہ
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا
اگست
جنگ کے حامیوں نے یوکرین کو روس کے ساتھ تنازعہ میں دھکیل دیا: امریکی سیاستدان
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: امریکی سیاستدان نے یوکرئنی جنگ کے تناظر میں کہا کہ
فروری
اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی روز اپنی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق
دسمبر
الشیبانی: اسرائیل شام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے ترک وزیر
اگست
گندم کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، حکومت پنجاب
?️ 20 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ خوراک پنجاب نے واضح کیا ہے کہ اس
مئی