مریم نواز کی جرمن سفیر سے ملاقات، سیلابی امداد اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جرمنی کی ٹیکنیکل معاونت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

مریم نواز نے جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ ماڈل کو سراہتے ہوئے اس ماڈل پر پنجاب میں مزید تعاون کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی ویمن ایمپاورمنٹ، سماجی تحفظ، انسانی ترقی اور گرین ٹیکنالوجی میں پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کی دو طرفہ تجارت 3.63 بلین ڈالر رہی، جس میں پاکستان کا تجارتی توازن مثبت رہا۔ اس وقت پاکستان میں 40 جرمن کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان تعلقات کو صوبائی سطح پر مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں تعلیم، جرمنی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ، اور نصاب میں جدت پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں قائم انا میری شممل ہاؤس کی خدمات کو سراہا اور کھیلوں کے فروغ میں جرمنی کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے جرمن جونیئر ہاکی ٹیم کے حالیہ دورہ لاہور کو کھیلوں کے تبادلوں کا آغاز قرار دیا۔

سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تین دریاؤں میں بیک وقت اونچے درجے کا سیلاب اور مسلسل بارشوں کے باعث پنجاب شدید متاثر ہوا، تاہم حکومت پنجاب نے بروقت انخلا، ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے ذریعے لاکھوں جانوں کو بچایا۔ 2.2 ملین مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ فیلڈ اسپتال، کلینک آن ویل، اور فلڈ ریلیف کیمپوں نے صحت عامہ کے میدان میں اہم کردار ادا کیا۔

جرمن سفیر نے واسا ایکسپو کا دورہ بھی کیا اور اس میں کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں شدید سیلاب کے باوجود حکومت نے مثالی کام کیا، جو قابل تحسین ہے۔

مشہور خبریں۔

مراکشی عوام کا فرانسیسی صدر کے خلاف اعتراض

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ 22 ستمبر

غزہ کی پٹی میں صیہونی جاسوس کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمتی ہدایات

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں لاؤڈ اسپیکر سے لیس طیاروں کے

بیروت دھماکے کی تباہی کے 5 سال بعد؛ ایک زخم جو کبھی بھر نہیں سکا 

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: 5 سال گزر جانے کے بعد بھی بیروت بندرگاہ کے خوفناک

ترکی نے عراق میں بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا

?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں:  ترکی کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں PKK کے

غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں

مہنگائی روکنے میں برطانوی حکام کی نااہلی کا اظہار

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  برطانوی ٹریژری رشی سونک نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو

سود کی ادائیگیوں میں 64 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ میں انکشاف

?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس پاکستان کی قرضوں پر سود کی

انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو تحریک 10 مہینوں تک جاری رہے گی، عمران خان

?️ 2 نومبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے