?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعلیٰ نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جرمنی کی ٹیکنیکل معاونت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
مریم نواز نے جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ ماڈل کو سراہتے ہوئے اس ماڈل پر پنجاب میں مزید تعاون کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی ویمن ایمپاورمنٹ، سماجی تحفظ، انسانی ترقی اور گرین ٹیکنالوجی میں پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کی دو طرفہ تجارت 3.63 بلین ڈالر رہی، جس میں پاکستان کا تجارتی توازن مثبت رہا۔ اس وقت پاکستان میں 40 جرمن کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان تعلقات کو صوبائی سطح پر مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں تعلیم، جرمنی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ، اور نصاب میں جدت پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں قائم انا میری شممل ہاؤس کی خدمات کو سراہا اور کھیلوں کے فروغ میں جرمنی کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے جرمن جونیئر ہاکی ٹیم کے حالیہ دورہ لاہور کو کھیلوں کے تبادلوں کا آغاز قرار دیا۔
سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تین دریاؤں میں بیک وقت اونچے درجے کا سیلاب اور مسلسل بارشوں کے باعث پنجاب شدید متاثر ہوا، تاہم حکومت پنجاب نے بروقت انخلا، ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے ذریعے لاکھوں جانوں کو بچایا۔ 2.2 ملین مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ فیلڈ اسپتال، کلینک آن ویل، اور فلڈ ریلیف کیمپوں نے صحت عامہ کے میدان میں اہم کردار ادا کیا۔
جرمن سفیر نے واسا ایکسپو کا دورہ بھی کیا اور اس میں کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں شدید سیلاب کے باوجود حکومت نے مثالی کام کیا، جو قابل تحسین ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے ہسپتال پر حملے سے سربراہ اقوام متحدہ دہشت زدہ، نگران وزیراعظم کا اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے
اکتوبر
ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشن بند کرنے کا اعلان
?️ 2 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے
اکتوبر
ترکیہ میں اوجالان کے ساتھ مذاکرات کا مواد خفیہ کیوں ہے؟
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: استانبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری اور
اپریل
احمد علی اکبر کو شادی کی مبارک باد دینے پر یمنیٰ زیدی کو طعنے
?️ 22 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) ساتھی اداکار احمد علی اکبر کو ان کی شادی
فروری
The Softest, Prettiest Highlighters You Should Already Be Using
?️ 16 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
عین الاسداڈا ایک بار پھر راکٹ حملوں کا شکار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:عراق میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو ایک بار
جون
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات ہوئے
?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعمر ایوب کی زیرصدارت اقتصادی
دسمبر
غزہ میں ایک اور صحافی شہید
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور رہائشی
مئی