?️
ملتان (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ضلع ملتان کا دورہ کیا جہاں قاسم بیلہ ریلیف کیمپ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران مریم نواز سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین میں گھل مل گئیں، انہوں نے بچوں میں چاکلیٹ، بسکٹ اور وردی پیک تقسیم کیے جب کہ بچوں کو خود اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائیں، خواتین کو ملبوسات اوردیگر تحائف پیش کیے۔
وزیراعلی پنجاب فلڈ کیمپ میں ننھے بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں جبکہ بچوں سے گپ شپ کی اور مختلف سوال پوچھے،انہوں نے بچوں سے حروف تہجی کے بارے میں پوچھا جب کہ متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔
مریم نواز نے خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا یقین دلایا اور ٹینٹوں میں صفائی اور دیگر انتظامات پر اظہار اطمینان کیا، قاسم بیلہ فلڈ ریلیف کیمپ میں ہیلتھ، ریسکیو اور دیگر کاؤنٹرز کا جائزہ لیا۔
کمشنر ملتان عامر کریم اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے وزیراعلیٰ پنجاب کو انتظامات کے بارے میں بتایا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کے لیے کھانا، دودھ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی، انہیں مظفر گڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا میں سیلابی صورتحال پر بھی بریفنگ بھی دی گئی۔


مشہور خبریں۔
خود صیہونیوں کو بھی اپنی تباہی کا یقین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود براک کا کہنا ہے کہ اسرائیل
مئی
سینیٹ اجلاس: حکومتی ارکان کا سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالے جانے پر واک آؤٹ
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا کے اجلاس کے دوران حکومتی ارکان
ستمبر
اسرائیل کی بشاراسد کو قتل کرنے کی دھمکی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے
نومبر
یمنی ڈرون کے ذریعہ امریکی دفاعی ڈھال تباہ
?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ حضرموت میں امریکی دفاعی ڈھال میں گھس کر
نومبر
پیوٹن جمعہ کو ڈونباس علاقوں کے الحاق پر دستخط کریں گے: کریملن
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج جمعرات
ستمبر
گوادر دھماکے میں زخمی ایک اور بچہ دم توڑ گیا
?️ 21 اگست 2021گوادر(سچ خبریں) بلوچستان کے شہر گوادر میں خود کش دھماکے میں زخمی
اگست
اسرائیل کو 9 ارب شیگل سے زیادہ کا نقصان
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 14 کی نیوز سائٹ نے لکھا
فروری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانی شروع
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
نومبر