?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے امریکی کمپنیوں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی جہاں مریم نواز شریف سے امریکہ کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا گیا، انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا، اس دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا پامردی سے کیا، تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے، سیلاب متاثرین کے لیے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے، سرزمین پنجاب ہزار ہا سال پرانی تہذیب اور مذہبی ثقافت کا علمبردار ہے، پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لئے قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور بہتری کی جارہی ہے۔
مریم نواز کہتی ہیں کہ پنجاب ثقافتی تنوع سے مالا مال سرزمین ہے، پنجاب عالمی سطح پر ٹورازم کے حب بننے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے، اس کے علاوہ حکومت پنجاب کے وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ثمر آور ہو رہے ہیں، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بروقت اقدامات اور ماحول دوست پراجیکٹ کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آ رہی ہے، حکومت پنجاب سرحد پار سے درآنے والی سموگ کے اثرات کو کم ازکم سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے ای بزنس پراجیکٹ قابل تحسین ہے، ای بزنس پراجیکٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا ہو رہی ہے، پنجاب میں جس طرح اور جس سپیڈ سے کام ہو رہا ہے اسے محسوس کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
یحییٰ السنوار نے صہیونی افسر سے کیا وعدہ تھا؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس کے افسروں میں سے جان
دسمبر
سوشل میڈیا کے استعمال کرنے پر خواتین کی گرفتاری
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے سوشل میڈیا کارکنوں نے اس ملک میں سوشل
مارچ
کیا نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں؟
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات پر زور
مارچ
پنجاب کی حکومت نے عید سے قبل ہی ملازمین کو بڑی عیدی دے دی
?️ 28 اپریل 2021لاہور (سچ خبرین) تفصیلات کے مطابق صوبے میں گریڈ 17 اور 18
اپریل
شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شوکت فیاض احمد ترین نے وزیر خزانہ اور سینیٹر
اپریل
امریکہ اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے قریب
?️ 18 اکتوبر 2025امریکہ اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے قریب امریکی ہفت روزہ نیوزویک
اکتوبر
پاکستان: افغانستان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات 2021 سے منقطع ہیں
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ نے کوالالمپور میں ایک علاقائی اجلاس میں
جولائی
غزہ کے قتل عام میں گوگل اور آمازون کا اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعاون
?️ 1 نومبر 2025غزہ کے قتل عام میں گوگل اور آمازون کا اسرائیل کے ساتھ
نومبر