مریم نواز اور بلاول کو سیاسیت سیکھنے کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

فواد چودہری

?️

اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ(ن) کے عہدہ داروں اور پیپلز پارٹی کے سربراہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  کہ مریم نواز اور بلاول کو سیاسیت سیکھنے کی ضرورت ہے انھیں ابھی اس کا کوئی تجربہ نہیں ہے نوازشریف پاکستان کے پیسے واپس کریں یا جیل جائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف اور بانی ایم کیوایم 1985 کے الیکشن کا تحفہ ہیں، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کے خلاف بات کریں، نوازشریف اور بانی ایم کیوایم سیاسی لوگ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کے لیے نہیں بیٹھے، جاوید لطیف شطرنج کا مہرہ ہے، اصل سوچ ان کی ہے جو بانی ایم کیوایم بننا چاہتے ہیں، بانی ایم کیوایم بننے کی خواہش رکھنے والے ان کا انجام بھی دیکھ لیں، بانی ایم کیوایم اور نوازشریف بھی لندن سے واپس نہیں آسکتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جاوید لطیف کے بیان پر تحریک انصاف سینٹرل پنجاب نے احتجاج کا اعلان کیا ہے،جاوید لطیف کے بیان پر ہر پاکستانی کا دل دکھا ہے، جاوید لطیف سے جو کہلوایا گیا اس پر عوام میں غصہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی درخواست ضمانت مسترد کرانے کا نیب کا اقدام قابل تحسین ہے، مریم نواز بھی لندن جانا چاہتی ہیں مگر ان کوجانے نہیں دیں گے، سیاسی یتیموں نے لانگ مارچ سمیت دیگر دھمکیاں دیں، سیاسی یتیموں کا پہلا فیزمکمل ناکام ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کو دو سال میں 1600 ارب روپے دیئے گئے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں وہ وفاق کے ماتحت یا جوابدہ نہیں، عمران خان چاروں صوبوں کی یکجہتی کی علامت ہیں، پیپلزپارٹی اب بھٹو اور بےنظیرکی پارٹی نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں میں سیاست آگئی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سیاسی فیصلے اپنے ہاتھ میں لے، مریم نواز اور بلاول کو سیاست کا کوئی تجربہ نہیں، پی ڈی ایم لانگ مارچ کومنسوخ کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے،انتخابی اصلاحات پر بات کرے، اسپیکر انتخابی اصلاحات پر کمیٹی بنانے کو تیار ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی علاقائی جماعتیں ہیں وہ مزید کتنی چھوٹی جماعتیں بننا چاہتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم کرکے ہمارے ساتھ بیٹھے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کیسز پر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے، ہم وفاقی جماعت ہیں ہمارا دل بھی بڑا ہے، ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو جیلوں میں نہیں بھیجنا چاہتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آپ پلی بارگین کریں پھرچاہیں لندن یا سوئٹرزلینڈ میں رہیں ہماری جان چھوڑیں، نیب کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، نیب اپنا دائرہ وسیع نہ کرےان کیسز پر دھیان دے جس میں عوامی دلچسپی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لانگ مارچ میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی ہے، زرداری صاحب نے چاروں صوبوں کی پارٹی کو محنت سے سندھ کی جماعت بنادیا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب صیہونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کب عام کرے گا؟

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فری میسنز دنیا میں ایک نیا نظام چاہتے ہیں جس میں

پاک افغان سرحد پر خوراج کی دراندازی کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک

?️ 6 اپریل 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان

مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں دو نوجوان فلسطینیوں کی شہادت

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے شمال مغرب میں ایک نوجوان

پندرہ دن میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8 فلسطینی شہید

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے او سی ایچ اے نے اپنی

عالمی فوجداری عدالت کے حکم پر صیہونی حکام سیخ پا

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں

غزہ والوں کی ہمدردی کے دعوے بھی اور انہیں مارنے کے بم بھی؛امریکی منافقت کا ایک اور ثبوت

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نےغزہ کے لیے دکھاوے کا ہمدردانہ رویہ اپناتے

پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن ہے، روسی صدر

?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے