?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 2023 کی مردم شماری کے نتائج کا اعلان نہیں کرے گی اور آئندہ انتخابات 2017 کی گنتی پر ہوں گے۔
ہفتہ کو جیو نیوز کے شو ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے نتائج کو نوٹیفائڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسے اس حوالے سے ’مسائل‘ تھے۔
مزید یہ کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کو بھی مردم شماری پر تحفظات تھے۔
نتائج پر وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات کے حوالے سے دباؤ پر انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈیجیٹل مردم شماری سے بھی غیر مطمئن ہے۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی نئی مردم شماری کے حوالے سے شکایات ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس (نئی مردم شماری) کے نتائج کا اعلان نہیں کرے گی اور جب اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہو جائیں گی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان گزشتہ کی بنیاد پر انتخابات کرانے کا پابند ہو گا۔
نگران وزیراعظم کے لیے نامزد امیدواروں کے لیے مشاورتی عمل پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس معاملے پر کام کر رہے ہیں، یہ عمل ایک ہفتے یا 10 روز میں مکمل ہو سکتا ہے۔
قبل ازیں جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ کرے گا کہ انتخابات 2017 یا 2023 کی مردم شماری کے نتائج پر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’اتحادی حکومت اپنی مدت میں توسیع نہیں کرنا چاہتی اور وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ایک واضح بیان دیا ہے۔‘


مشہور خبریں۔
بجلی کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کی منظوری اور پٹرول ممکنہ مہنگا
جنوری
تل ابیب کا دعویٰ آپریشن العاد کے ذمہ داروں کی گرفتاری
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے عبوری صیہونی حکومت کی فوج کے حوالے
مئی
ہم یورپ اور امریکہ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے: زیلنسکی
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرائن کے صدر وولوڈیمر زیلنسکی نے پیر کے روز اعلان
دسمبر
عالمی میڈیا اور یوم القدس
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایران کے دار الحکومت تہران اور دیگر شہروں میں عالمی یوم
اپریل
صہیونی شہری قابض فوج پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: جب کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقے روحوں کے قصبوں
فروری
امریکہ کے ہاتھوں بحیرہ احمر میں ماحولیاتی سانحہ
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی وزارت زراعت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ
اپریل
فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت، علما کردار ادا کریں۔ وزیراعظم
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ
دسمبر
’انتظار ختم‘ ماہرہ خان، ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کا ٹریلر ریلیز
?️ 6 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، ماہرہ خان اور
مئی