مراکش کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرز کے گینگ کا سراغ مل گیا، اہم سہولت کار گرفتار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سراغ لگا لیا۔

میڈیا کے مطابق مراکش کشتی حادثے کے اہم سہولت کار عبدالغفار کو گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مقدمہ درج کر لیا، گزشتہ روز مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 7 مسافر اور عبدالغفار نامی سہولت کار پاکستان پہنچے تھے، مسافروں کی نشاندہی پر سہولت کار کو حراست میں لے کر فیصل آباد منتقل کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ عبدالغفار سے اہم شواہد برآمد کرلیے گئے، پاکستانی ایجنٹ عبدالغفار نے درجنوں افراد کو یورپ بھجوانے میں اہم سہولت کاری کی، ملزم سال 2023 سے موریطانیہ میں رہ رہا تھا۔

ملزم کا باپ سرفراز اور قریبی رشتہ دار منیر 2018 سے موریطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم عبدالغفار کے افریقی اسمگلر ابوبکر سے رابطے کے شواہد بھی برآمد کر کیے گئے، ملزم نے دیگر انسانی اسمگلروں کے ساتھ مل کر معصوم شہریوں کا استحصال کیا، ملزم اور اس کے ساتھی موریطانیہ اور برکینا فاسو میں انسانی اسمگلنگ میں سرگرم رہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متعدد پاکستانیوں کو یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر کشتی میں سوار کروایا، جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے، ملزم کا تعلق پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔

ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، بین الاقوامی سطح پر متحرک انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف ایف آئی اے کی بڑی پیش رفت جاری ہے۔

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے اسمگلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔

بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے عناصر کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہریوں کو مراکش سے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت عمر حیات اور محمد نعیم کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا، ملزمان کو فیصل آباد اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم عمر حیات نے شہری کو سمندر کے ذریعے یورپ بھجوانے کے نام پر 57 لاکھ روپے ہتھیائے، شہری کو وزٹ ویزے پر براستہ مختلف ممالک موریطانیہ بھجوایا گیا۔

ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ فرد کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے اسپین بھجوانا تھا، متاثرہ شہری اس وقت موریطانیہ میں ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم محمد نعیم نے سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے 21 لاکھ روپے بٹورے، ملزم شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا۔

ملزم محمد نعیم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

عرب ممالک صہیونی ہتھیاروں کے سب سے بڑےخریدار

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے اعلان کیا کہ 2022 میں اس حکومت کی

امیر مقام نے پی ٹی آئی کا پشاور کا جلسہ فلاپ ترین قرار دے دیا

?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ

کیا چین اور روس عرب ممالک کے لیے امریکہ کا متبادل بن سکتے ہیں؟

?️ 14 ستمبر 2025کیا چین اور روس عرب ممالک کے لیے امریکہ کا متبادل بن

بنوں حملے کا مقدمہ درج، 14 برقعہ پوش دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا

?️ 9 مارچ 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی کے واقعے

 یمن کے خلاف جنگ میں امریکہ کا کتنا نقصان ہو اہے ؟ امریکی اخبار کی رپورٹ

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار دی نیشنل انٹرسٹ نے یمن کے خلاف جنگ

شامی صدر کا مجرمین اور مخالفین کے لیے اہم اعلان

?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا

محمد عبداللہ خان سنبل چیف سیکریٹری پنجاب تعینات

?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے