?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کردیا ہے، انہوں نے دستاویزی فلم شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستانی قوم کے عزم کی ایک کہانی ہے، فلم قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے دوران دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرتی ہے، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں پہاڑ اور انسان ملتے ہیں، یہ پاکستانی قوم کے عزم کی ایک کہانی ہے۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ فلم قراقرم کے عجوبے کو عملی جامہ پہنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انہوں نے سی پیک کو اقتصادی گیم چینجر قراردیا، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
یہ دستاویزی فلم فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، فلم قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے دوران دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرتی ہے، جوکہ 1300 کلومیٹر کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور اسے اکثر دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق ایک گھنٹہ طویل دستاویزی فلم قراقرم ہائی وے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جو دو برادر ملکوں چین اور پاکستان کو ملانے والا ایک زمینی راستہ ہے، منصوبے کی تعمیر کے دوران تقریباً 692 پاکستانی اور 108 چینی جان کی بازی ہار گئے۔


مشہور خبریں۔
ایران صیہونی جارحیت کا کیسے جواب دے گا؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: ایرانی قونصل خانے پر حملے کے سلسلہ میں صیہونیوں کی
اپریل
حماس کا خاتمہ ناممکن: صیہونی جنرل
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل آئزک برک نے کہا
اگست
شام میں صہیونی فوج کا ڈرون گر کر تباہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
اپریل
پینٹاگون چیف کا چار خلیجی ممالک کا دورہ
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اس ادارے کے چیف کا
ستمبر
امریکا کی سات ریاستیں کرانہ باختری کے خلاف اسرائیل کے ساتھ
?️ 21 جولائی 2025امریکا کی سات ریاستیں کرانہ باختری کا نام سرکاری دستاویزات سے نکالنے
جولائی
امریکہ کی مداخلت سے کہاں امن آیا ہے؟:روس
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے آج ایک تقریر میں کہا کہ کیا
ستمبر
الشفا ہسپتال کی جنگ غزہ کا کیا مسئلہ ہے ؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ غزہ
نومبر
ہم جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلیں گے: حماد اظہر
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرحماداظہر نے ایف اے ٹی ایف کی گرے
جولائی