مراد سعید نے امن مارچ کا رخ اسلام آباد کی طرف کرنے کیلئے جرگہ بلانے کی تجویز دیدی

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے امن مارچ کا رخ اسلام آباد کی طرف کرنے کیلئے جرگہ بلانے کی تجویز دیدی۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تیراہ میں نہتے معصوم لوگوں پر گولیاں چلا دیں گئیں، ابھی کل ہی امن تحریک کے ساتھیوں کو پیغام دیا تھا کہ ہم بھلے اپنے علاقوں میں لاکھوں کی تعداد میں نکلیں لیکن ڈالری جنگ کی خواہش رکھنے والے آپریشن کا ارادہ کر چکے ہیں، انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایک دفعہ پھر ہمارے لوگوں کو بے گھر کرنا ہے اور اسی آڑ میں ہمارے وسائل پر قبضہ کرنا ہے لہذا ہمیں اب پرامن مارچ کا رخ اسلام آباد کی طرف کرنے کے لیے جرگہ بلانا ہے۔

آپ کو یہ بھی اطلاع دے دوں کہ 5 ماہ قبل خیبر، تیراہ اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ ہوچکا ہے جس کی صوبائی حکومت اپنے صوبے کے حالات اور عمران خان کی پالیسی کے مطابق اجازت نہیں دے رہی لہذا اس مقصد کے حصول کے لیے اگلے ایک آدھ ماہ میں اراکین صوبائی اسمبلی کو نااہل کرکے حکومت تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ عالمی طاقتوں سے پختونخواہ کے وسائل کے حوالے سے کی گئی کمٹمنٹ اور قبضے پر کوئی کمپرمائز نہیں ہوسکتا، اس لیے دوسرے مرحلے میں خیبر اور وزیرستان کے بعد باجوڑ، مہمند اور ملحقہ علاقوں میں بھی اس ڈالری جنگ کو پھیلایا جائے گا۔

چوں کہ مالاکنڈ ریجن ہماری تحریک کے بعد سے نسبتاً پرامن ہے لہذا باجوڑ سے ملحقہ ضلع مالاکنڈ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں، ملاکنڈ کے عوام کے لیے بھی پیغام ہے کہ جو خطرہ ٹل چکا تھا وہ پھر سے آپ کے سروں پر منڈلا رہا ہے، اگلے ہفتے سے آپ بھی سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کریں، خیبر پختونخواہ کو تو سمجھ آگئی ہے لیکن اپنے باقی ہم وطنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ بھی دیکھ لیں کہ ریاست کے نام پر قابض مافیہ کیسے خون کی ہولی کھیل رہا ہے، کیا اب بھی آپ میں سے کسی کو شک ہے کہ یہ کھیل کون اور کس لیے کھیل رہا ہے؟۔

اب بھی کوئی شک ہے کہ 2022ء میں دہشت گردوں کو کس مقصد سے واپس لانے کا پلان بنا؟ سرحد پر باڑ کے باوجود وہ قافلوں کی شکل میں تشکیل کرتے رہے، ہم نے آواز اٹھائی، شور مچایا لیکن اس کو آئی ایس پی آر اور وزارت داخلہ نے پروپیگنڈا قرار دیا، کیا ہماری ہر بات درست ثابت نہیں ہوئی؟ مجبوراً ہم نے عوام کو کال دی اور عوامی طاقت سے اپنا امن حاصل کیا تو ریاست کو یہ بھی ناگوار گزرا، ”رینک اینڈ فائل“ کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا، کیا تب ہم نے نہیں کہا تھا کہ اب پروپیگنڈا قرار دیا جا رہا ہے پھر دہشت گردی کی بریکنگ نیوز اور پھر آپریشن کا ماحول بنایا جائے گا؟ پھر ہمیں ہی ہمارے گھروں سے بے گھر کیا جائے گا اور وہی ڈالری کھیل رچایا جائے گا، کیا یہ سب درست ثابت نہیں ہوا؟۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ پھر نگران حکومت کے دوران ان کی آباد کاری کا آغاز ہوا اور مینڈیٹ چوری اور نئے الیکشن کے بعد سے آپریشن کا راگ الاپا جانے لگا، وہی اولڈ پلے بک جو چار دہائیوں سے جاری ہے اور بے شرمی کا یہ عالم ہے کہ پختونخواہ کے بچے بچے کو اس بات کا علم ہے لیکن بجائے اس کے کہ ڈالری جنگ وسائل پر قبضے اور متعلقہ رہنے کے لیے ہماری زندگیوں سے کھیلنا بند کر دیں الٹا ہماری لاشوں پر بیانیے بنائے جاتے ہیں، اس پہ حکم کے لاشیں اٹھاؤ، بے گھری سہو، اُف تک نہ کرو کہ ہماری توہین ہوجاتی ہے۔

مراد سعید نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر کسی نے اس پورے کھیل کو سمجھنے کی کوشش کرنی ہے تو رجیم چینج سے لے کر ابھی تک میری تمام ٹویٹس، ویڈیو پیغامات اور امن تحریک کی تقاریر دیکھیں اور سنیں جو جو کہا تھا ایک ایک لفظ بدقسمتی سے سچ ثابت ہو رہا ہے مگر وٹس ایپ سے مینج ہونے والا میڈیا ایشوز اور ایونٹس پر عسکری پیغامات کے مطابق صرف ری ایکٹ کرتا رہا اور انہوں نے حالات اتنے خراب کر دیئے کہ اب اس گند کو سمیٹنے میں نہ جانے کتنا وقت اور کتنی جانیں قربان ہونی ہیں، میں اپنے امن کے سفیروں اور سالاروں کو بھی پیغام دیتا ہوں کہ کل میں نے جو پیغام بھیجا تھا اس کے مطابق جرگہ بلائیں کیوں کہ جب یہ ہمیں گھروں سے نکال کر کیمپوں میں بھیجنے کا فیصلہ کر ہی چکے ہیں تو تب نکلنے کے بجائے آج نکل کر اپنا امن حاصل کریں، تمام اضلاع کے جرگے مشترکہ طور پر ایک گرینڈ قومی جرگہ بلائیں۔

مراد سعید نے کہا کہ میں نے کوآرڈینیٹرز منتخب کر دیئے ہیں ان کے نام لکھ کر ان کے لیے مزید مشکلات پیدا نہیں کر سکتا کیوں کہ پہلے ہی ڈرون کے خلاف ریاست کا جھوٹ بے نقاب کرنے پر ڈاکٹر امجد مشکل میں ہیں، ڈاکٹر حمید اور گل ظفر کے گھر پر بم حملہ ہوچکا، مہمند، خیبر، وزیرستان، لکی، بنوں، کرم اورکزئی کے دوست مشکل میں اور امن کے ساتھی شہید ہو رہے ہیں، صوبائی حکومت سے بھی اپیل ہے کہ جیسے کچھ دن پہلے آپ نے بھی وہی باتیں کیں جو ہم کرتے آرہے ہیں آپ بھی آپریشن کے خلاف ہیں اور اگر آپ کو بھی بائی پاس کرکے یہ ظلم ہو رہا ہے تو آپ بھی اس قومی جرگہ کا حصہ بنیں اور ہمارے ساتھ اسلام آباد کا رخ کریں۔

مشہور خبریں۔

میں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ روکی؛ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں

ایران کے ساتھ جنگ ​​کے بعد اسرائیلی معاشرے کی تقسیم اور خلفشار پر صیہونی سیکورٹی سینٹر کی رپورٹ

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی مرکز برائے داخلی سلامتی کے مطالعہ نے رپورٹ کیا

کیا بائیڈن روس کے لیے بہتر ہیں؟

?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز امریکی صدر جو

شہید نصراللہ پوری ملت اسلامیہ کے باپ تھے: زینب نصراللہ

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں: شہید سید حسن نصراللہ کی صاحبزادی زینب نصراللہ نے مزاحمت

شام میں انسانی بحران کی اصل وجہ ترکی ہے: اقوام متحدہ میں شامی نمائندہ

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس بات پر زور

حزب اللہ کا صہیونیوں کے خلاف شام کی عالمی حمایت کا مطالبہ

?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت

صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری 

?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو

نابلس اورجنین میں شوٹنگ آپریشن میں صیہونیوں کے ساتھ استقامت کا تصادم

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ جنین کے شمال مشرق میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے