مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے، حافظ نعیم

?️

لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے، اصولی سیاست والی جماعتوں کو یہ سیٹیں لینے سے انکار کرنا چاہیئے۔

منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق تھا، سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ شرمناک ہے، جماعت اسلامی اس فیصلے سے متفق نہیں ہے، ہم مولانا کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ جو 30 سیٹیں مولانا کو مل رہی ہیں وہ لیں گے یا نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تو مجھے کوئی توقع نہیں، ہر دونمبری سے اقتدارمیں رہنے والوں کو کامیاب سیاست دان کہا جاتا ہے، جب باجوہ کی ایکسٹنشن ہوئی تھی تو سب نے مل کر ایکسٹینشن دی لیکن جب بات کشمیر، فلسطین کی بات ہو تو سب الگ ہو جاتے ہیں، جماعت اسلامی ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے، ہم حق اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک میں اقتدار کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے، ہم نے جیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کوواپس کردی، اس الیکشن میں آپ نے دیکھا کیسے ایک پارٹی کو جتوایا گیا، بلدیاتی الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے، پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر ڈاکہ ڈالا، ڈاکہ ڈال کر جعلی طریقے سے میئر کراچی مسلط کیا گیا، عام انتخابات میں بھی ہماری جیتی ہوئی نشستیں نہیں دی گئیں لیکن ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کو واپس کردی کیوں کہ فارم 45 کے مطابق ہمارے ووٹ کم تھے لیکن 47 میں ہمیں جتوا دیا گیا، ہم پھر بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف گئے، ہم نے دنیا کو بتایا کہ ہم جیتے نہیں، جماعت اسلامی وہ انقلاب لانا چاہتی ہے جس میں لوگوں کی اصلاح ہو، جماعت اسلامی شیعہ، سنی یا دیوبندیوں کی نہیں تمام فرقوں کی جماعت ہے، مسلکوں کی بنیاد پر لوگوں نے دکانیں بنائی ہے لیکن جماعت اس تفریق کو ختم کرتی ہے، جماعت اسلامی صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ انسانیت کے لیے کام کرتی ہے، ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کون مسلم یا اس کا مسلک کیا ہے ہم انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ پاکستان کا جغرافیہ، عقیدے اور نظریہ کی بنیاد پر ہے، پاکستان کئی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، لوگوں نے پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکا، جب انڈیا سے جنگ جاری تھی ہم نے حکومت کی حمایت کی اس کی وجہ حکومت نہیں بلکہ پاکستان تھا، جماعت اسلامی میں کوئی اکیلا نہیں بلکہ ایک قیادت اجتماعی فیصلہ کرتی ہے، ہم باقی جماعتوں کی طرح ایک کا فیصلہ سب پر نہیں تھوپ دیتے۔

مشہور خبریں۔

یحییٰ سنوار؛ اسرائیلی جاسوسی کے آلات سے ہمیشہ ایک قدم آگے

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک

پنجاب میں گورننس کا بحران سنگین ہوگیا ہے

?️ 15 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں)  پنجاب میں گورننس کا بحران سنگین ہوگیا ہے کیوں کہ

سعودی عرب سے امریکی فوج کا انخلا کا منصوبہ؛یمن کا خوف یا ریاض کو سزا؟

?️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک یمنی نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ سعودی

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی حالت زار؛پینٹاگون کی زبانی

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں پر

پی ٹی آئی نے از خود 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عہدیداروں کی اندرونی ردوبدل کے فوراً بعد پاکستان تحریک

مسجد اقصیٰ کے خطیب کا صیہونیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف انتباہ

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: شیخ اکرمہ صبری، مسجد اقصیٰ کے ممتاز خطیب، نے صیہونیوں کے

حزب اللہ کے صیہونیوں کے خلاف ایک دن میں 200 میزائل حملے

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی

پاکستان امریکا بزنس فورم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

?️ 30 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ حال معیشت کو مستحکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے