?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن اور نیشنل فرٹیلائزر کمپنی سمیت مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 311 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزارت تجارت کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں درآمدی ترقیاتی فنڈ (ای ڈی ایف) کی جانب سے نمائش کے لیے ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو خلاف ضابطہ ٹھیکہ دینے کا معاملہ زیر غور آیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ای ڈی ایف نے خلاف ضابطہ 6 کروڑ 73 لاکھ روپے کا ٹھیکہ پیگاسس ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کو دیا،
سیکریٹری تجارت جواد پال نے کمیٹی کو بتایا کہ اس معاملے کی محکمانہ انکوائری چل رہی ہے، ٹھیکہ ایک کمپنی کو دینے کے خلاف دوسری کمپنی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، آئندہ ماہ کے دوران آڈٹ حکام کو انکوائری رپورٹ بھجوا دیں گے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمانہ اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس وقت پر منعقد نہ کرنے پر سیکریٹری تجارت کی سرزنش کردی۔
پیپلزپارٹی کے نوید قمر وزارت تجارت کے 2022 اور 2023 کے آڈٹ پیراز آنے پراجلاس سے چلے گئے، نوید قمر نے کہا کہ اس دوران میں وزیر تجارت تھا، اخلاقی طور پر اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتا۔
اجلاس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایکسپو سینٹر لاہور کے 3 ہالز میں کارپٹ بچھانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 75 ہزار مربع فٹ کارپٹ کی بولی دی گئی، سینیٹر شبلی فراز نے کا کہ کیا کراچی یا لاہور کی تمام سڑکوں پر کارپٹ بچھانا تھا؟
سیکریٹری تجارت نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ٹینڈر دینے اور بولی منظور ہونے کا معاملہ درست نہیں لگتا، اس بارے میں ٹڈاپ کو 30 دن میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔
اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے گندم کی درآمد پر خلاف ضابطہ اور بلاجواز کمیشن چارج کرنے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔
آڈٹ بریف کے مطابق مینجمنٹ نے ای سی سی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فیصد کمیشن چارج کیا، منظور شدہ ریٹ 0.75 فیصد تھا، 1.25 فیصد اضافی کمیشن سے 70کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، کمیٹی نے معاملہ دوبارہ ڈی اے سی کے سپرد کردیا۔
اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی) کی جانب سے رائس ملز کی بغیر ویلیوایشن اور مارکیٹ سروےکے فروخت سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے یہ معاملہ بھی دوبارہ ڈی اے سی کے سپرد کردیا۔
اجلاس میں انکشاف ہوا کہ مختلف اداروں کے ذمہ ٹریڈنگ کارپوریشن کے واجبات 311 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ مختلف اجناس درآمد کرنے پر ٹی سی پی نے اداروں سے 93 ارب روپے اصل رقم اور 218 ارب کا سود وصول کرنا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 103 ارب روپے ادا کرنے ہیں، نیشنل فرٹیلائزر کمپنی ٹی سی پی کی 123 ارب کی نادہندہ ہے جبکہ چاروں صوبائی محکمہ خوراک بھی ٹی سی پی کے نادہندہ ہیں۔
سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ ٹی سی پی دوسرے اداروں کے لیے درآمدات کرتا ہے لیکن عدم ادائیگی پر سود ہمیں ادا کرنا پڑتا ہے، رقم کی ادائیگی کی ذمہ داری اجناس منگوانے والے ادارے کی ہونی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:جرمنی کے Wirtschaftswohe اخبار کے مطابق برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی
مارچ
حکومت نے مغربی ممالک کے خلاف مفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ کیا
?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خربیں)تفصیلات کے مطابق حکومت نے مغربی ممالک میں بننے والے
اپریل
آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کروانے کا آپشن ہے، اویس لغاری
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے عالمی شراکت
مارچ
جارج فلائیڈ قتل کیس، پراسیکیوٹرز نے قاتل پولیس افسر کو 30 سال کی سزا سنانے کی درخواست کردی
?️ 3 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں پولیس کی جانب سے قتل ہونے والے
جون
سوڈان کی بحرانی حالات میں کس نے مدد کی؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ یہ ملک
جولائی
شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان
دسمبر
پاکستانی وزیر اعظم: علاقائی امن کے لیے تہران کی سفارت کاری قابل تعریف ہے
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے پیچیدہ علاقائی اور عالمی مسائل میں
مئی
پاکستان کشمیریوں کےلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا: وزیر خارجہ
?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے
مارچ