محکمہ موسمیات نے ملک بھر ہائی الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات

?️

کراچی(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ میں 23ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں،شہر میں یہ سلسلہ 25 ستمبر تک گراج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش برسائے گا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے شہر میں کہیں درمیانہ درجہ کی اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔

ماہرین موسمیات کی ایک اور رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں اتوار اور پیر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہو جائے گا، جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بارشیں ہونے کی صورت میں گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران اب تک ہونے والی غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں پہلے ہی درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی، جبکہ مزید بارشوں کی صورت میں موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔واضح رہے کہ رواں برس ملک میں مون سون سیزن معمول سے کچھ زیادہ طویل ہو گیا۔ عمومی طور پر مون سون سیزن کے دوران ماہ اگست میں زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جاتی ہیں، تاہم رواں برس ماہ ستمبر میں بھی ٹھیک ٹھاک بارشیں ہو چکیں، جبکہ رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہاں یہ یاد رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ستمبر کے وسط کے بعد سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آ جاتی ہے، جبکہ اکتوبر کے وسط سے کئی علاقوں میں موسم کسی حد تک سرد بھی ہونے لگتا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے شدید گرمی کا سامنا کرنے والے شہریوں کی جانب سے اب موسم سرما کی آمد کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

شام کسی کے لیے خطرہ نہیں:الجولانی حکومت

?️ 5 جون 2025سچ خبریں:الجولانی حکومت کی وزارت خارجہ نے جنوبی شام پر صیہونی حملوں

وائٹ ہاوس کی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کی ممکنہ ملاقات کی کوششیں

?️ 19 اکتوبر 2025وائٹ ہاوس کی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کی ممکنہ ملاقات

آنے والے دنوں میں امریکہ سے رابطہ ممکن ہے:روس   

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے آج ریاض میں امریکہ اور

اسٹیل مل بند ہوگی نہ نجکاری، اسے چلایا جائے گا، شرجیل میمن

?️ 30 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ

اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

?️ 19 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کہاں تک جانے والی ہے؟

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان خاص طور پر تیل اور

صیہونیوں کے سوڈان کے ساتھ دوستی کے پس پردہ مقاصد

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے داماد اور مشیر نے اپنی کتاب میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے