?️
لاہور (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ شہری غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو زکوٰۃ، خیرات اور عطیات مت دیں، دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے، شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق انکے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جاسکتی ہے۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ شہری یقینی بنائیں کہ ان کی امداد دہشت گردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچ رہی ہے۔
کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔ فہرست میں خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلیکن آرمی بھی شامل ہیں۔
اس فہرست میں بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔ مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلِ سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی کالعدم تنظیموں میں شامل ہے۔
کالعدم تنظیموں میں تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجہ لبریشن آرمی، بلوچ رپبلیکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہء حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدڑ گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ شامل ہیں۔
اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313 بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر (حاجی نامدار گروپ)، بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جئے سندھ متحد محاذ، داعش، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداللہ، الرحمت ویلفئیر ٹرسٹ آرگنائزیشن، بلاورستان نیشنل فرنٹ کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جماعت الدعوۃ، الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوۃ الارشاد پاکستان لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/ فیصل آباد، موسک اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل CAG ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حزب الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ، سندھو دیش ریولیوشنری آرمی، سندھو دیش لبریشن آرمی کو بھی بین کیا ہوا ہے۔
کالعدم تنظیموں میں خاتم الانبیاء، غازی فورس، زینبیون بریگیڈ، مجید بریگیڈ، حافظ گل بہادر گروپ، پشتون تحفظ موومنٹ، تحریک لبیک پاکستان، غلامانِ صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ، الراشد ٹرسٹ شامل ہیں۔
کالعدم تنظیموں کی فہرست محکمہ داخلہ پنجاب اور نیکٹا کی ویب سائٹ پر بھی دی گئی ہے، دھوکہ دہی، دہشتگردی یا ریاست مخالف سرگرموں میں ملوث تنظیموں کی شکایت محکمہ داخلہ تک پہنچائیں۔


مشہور خبریں۔
ملیحہ لودھی: ٹرمپ انتخابی جنگ کے دلدل میں پھنس گئے ہیں
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے سابق نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ کا ماننا ہے
مارچ
صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کے قانون کو منسوخ کیا
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ نے ایک بیان میں عدالتی اصلاحات
جنوری
صیہونی سابق انتہاپسند وزیر کا غزہ پر پھر سے بمباری کرنے کا مطالبہ
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی انتہاپسند مستعفی وزیرِ داخلہ ایتمار بن گویر نے اسرائیلی قسام
فروری
میں مناظره کے دوران تقریباً سو رہا تھا: بائیڈن
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ
جولائی
معاہدے کیلئے پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، آئی ایم ایف
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے نے
مئی
سات اکتوبر کے واقعات کے بعد ہر اسرائیلی کے قتل کے بدلے کم از کم پچاس فلسطینی مارے جانے چاہئیں:اسرائیلی جنرل
?️ 17 اگست 2025سات اکتوبر کے واقعات کے بعد ہر اسرائیلی کے قتل کے بدلے
اگست
نصراللہ کا قتل حزب اللہ کی تحریک کو روک نہیں سکتا
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کی جانب سے الاقصیٰ طوفانی آپریشن شروع کے
اکتوبر
یوکرین کو ہتھیار نہیں ڈالنے چاہئیں: میکرون
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ روس کے
جون