محمود اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال؛ سڑکیں بند‘ مارکیٹس کو تالے‘ کئی کارکن گرفتار

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جہاں سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور مارکیٹس کو تالے لگ گئے، پولیس کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاج کے دوران مظاہریں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں، پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا گیا، پولیس نے کوئٹہ میں مبینہ طور پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے کارکنان پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی، جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے، تاہم پرنس روڈ کوئٹہ پر مکمل شٹر ڈاؤن کی گئی جہاں ہڑتال کاروباری مراکز بند ہوگئے اور مکمل پہیہ ہڑتال کی جارہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سونا خان روڈ کوئٹہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جہاں پولیس نے محمود خان اچکزئی کے کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اس دوران کئی کارکنان و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا، اسی طرح دکی بلوچستان میں پولیس کریک ڈاؤن کے بعد صورتحال بگڑ گئی، تاہم تحریک انصاف اور محمود خان اچکزئی کے کارکنان نے سڑکوں پر کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔

اس موقع پر پی ٹی ائی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ آج پورا بلوچستان ہم نے بند کردیا ہے، اب انتظامیہ دکانداروں کے گھروں میں جا کر ان کو دھمکا رہی ہے کہ دکانیں کھولو لیکن کوئی بھی ان کی بات نہیں مان رہا، مختلف اضلاع سے ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، انتظامیہ گولیاں چلا رہی ہے، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں، دو کارکنان کو گولیاں لگی ہیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے لیکن کچھ بھی ہو جائے بلوچستان آج بند رہے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے ژوب بلوچستان کو مکمل بند کر دیا جہاں مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، اسی طرح لورالائی میں بھی مکمل پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے، پشین میں مکمل پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند کردیئے گئے، بلوچستان کا علاقہ کچلاک بھی مکمل بند ہوگیا جہاں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند کردیئے گئے اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

رواں سال میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے چونکا دینے والے اعدادوشمار!

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں مقبوضہ

امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس

روس کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت خاص ہیں: قطر

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:   ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور اس کے اتحادی

بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ طلال چودھری

?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا

الاقصیٰ طوفان نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل کو تباہ کیا جا سکتا ہے: حزب اللہ

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے الاقصی طوفان آپریشن کی برسی

بنی گالا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، میڈیکل چیک اپ کیلئے بشریٰ بی بی کا عدالت سے رجوع

?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سب جیل بنی گالا میں انسانی حقوق کی

شام اسد کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کا آغاز۔ پارلیمنٹ کی تشکیل گولانی کے ہاتھ میں ہے!

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: بشار الاسد کے بعد کے دور کے پہلے شامی انتخابات

نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری

?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کے گیریژن کے الوداعی دوروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے