محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امام خمینی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا، ایران کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام، پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، قونصلر آفتاب بٹ اور سفارتی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنے بھائی کو ایران آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، یقینا آپ کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ پاک ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، محسن نقوی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کل تہران میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے، زائرین اور بارڈر ایشوز پر کل تہران میں منعقدہ سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے، سہ ملکی کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب پولیس نے جنوبی افریقی پولیس سے مدد مانگ لی

?️ 4 جنوری 2022پنجاب (سچ خبریں) پنجاب پولیس کو خوشاب سے پاکستانی بزنس مین عبدالرحمٰن

اعلیٰ سطحی امریکی وفد کے یمن میں المہرہ کے دورے کا مقصد کیا ہے؟

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سفیر اسٹیفن فیگن جمعہ کے روز ملک کی بحریہ

پاکستان سمیت بیس ممالک کے شہریوں پر سعودی عرب میں داخلہ پر پابندی عائد

?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے سفارت کاروں اور ادارہ صحت کے کارکنوں سمیت

امریکہ کا چین کے خلاف ایٹمی طاقت کی ترقی پر الزام

?️ 22 فروری 2026سچ خبریں:امریکہ نے چین پر ایٹمی ہتھیاروں کی نئی نسل تیار کرنے

خیبرپختونخوا کے بجٹ برائے مالی سال 2021-22 کا کل تخمینہ 1 ہزار 118 ارب روپے ہے

?️ 18 جون 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر

امارات کا اسرائیل سے اسلحہ سازی کا ایک بڑا معاملہ

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا کہ اسرائیلی

کیا امریکہ اور ایران "123 معاہدے” کے بارے میں بات کر رہے ہیں – یہ معاہدہ کیا ہے؟

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: 123 معاہدے سے مراد یو ایس اٹامک انرجی ایکٹ کی

طارق فضل چوہدری نے خیبرپختونخوا میں وزیراعلی تبدیلی کی وجہ بتادی

?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبرپختونخوا میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے