?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاک آسٹریلیا تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کوسٹ گارڈز، بارڈر مینجمنٹ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے حالیہ ناخوشگوار واقعات میں پولیس افسر اور دہشت گرد حملوں میں فورسز کے افسروں وجوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے قذافی سٹیڈیم کی خوبصورت انداز میں بحالی کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کی قیادت میں اسلام آباد کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے قابلِ ستائش ہیں اور شہر میں واضح بہتری آئی ہے۔
نیل ہاکنز نے کہا کہ پاکستان میں یادگار وقت گزرا، لاہور میں دربار بی بی پاک دامن میری پسندیدہ جگہ ہے، موجودہ دور میں پاکستان کا بین الاقوامی طور پر مقام اور وقار بڑھا ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں، ایسے افراد کو وطن واپسی پر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا اور نیل ہاکنز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر مملکت طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور آسٹریلیا کے ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے مشیروں نے ان دماغی کمزوری سے فائدہ اٹھایا؛ٹرمپ کا الزام
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ
مئی
صیہونی حکومت کس طرح امریکہ کے لیے درد سر بن گئی؟
?️ 19 جون 2026سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امریکہ کے سفیر اور ٹرمپ درمیان تقابل
جون
نیٹو ایک فوجی شینگن بنانے کی کوشش میں
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو پورے یورپ میں
جنوری
خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا بلینکٹن کے نام خط
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن نے انتھونی بلینکٹن کے نام
مارچ
یوکرین میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا راز دنیا کے سامنے بے نقاب
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں : سرکاری اعداد و شمار کے برعکس کہ دنیا کے
اگست
وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کچھ دن پہلے کورونا وائرس کا
مارچ
عراقی اہلسنت عالم دین اور عیسائی کمانڈر کا شہید سلیمانی کو خراج عقیدت
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کے ایک اہلسنت عالم دین کا کہنا ہے کہ جنرل
جنوری
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف
اگست