محسن نقوی کا اسلام آباد کے 3 میگا پراجیکٹس کا دورہ، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، ٹی چوک فلائی اوور، ‎شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی۔

اس حوالے سے ‎وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کر کے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے پراجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے دونوں اطراف لینڈ سکیپنگ اور لائٹس لگانے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ‎پراجیکٹس کی تکمیل سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی، ٹریفک دباو کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو تینوں منصوبوں پر پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ‎ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا، ‎ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا 100 فیصد جبکہ حفاظتی دیواروں کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ‎شاہین چوک انڈر پاس کے 70 گرڈرز کی لانچنگ مکمل ہوگئی، باقی گرڈرز کا کام جلد مکمل کیا جائے گا، ‎منصوبے کے ریمپ ون اور ریمپ ٹو کا 100 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹ پولز فاؤنڈیشن مکمل کئے جا چکے ہیں، ‎آر سی سی والز مکمل جبکہ اسفالٹ کا کام جاری ہے۔

ممبران سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

المعمدانی ہسپتال پر حملہ کس نے کیا؟نیویارک ٹائمز کا اعتراف

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے

یورپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے بڑے نقصانات 

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: امیر کاہانووچ، اس مضمون کے مصنف، لکھتے ہیں کہ ایران

پاکستان کا بھارت سے ملحقہ فضائی حدود آئندہ 2 روز مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت سے ملحقہ فضائی حدود آئندہ

سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی تیل ٹینکر اغوا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے ایک یمنی آئل ٹینکر کو اغوا کیا جس

نیتن یاہو ایک نسل کش دیوانہ ہے :ترکی الفیصل

?️ 18 اگست 2025نیتن یاہو ایک نسل کش باگل ہے :ترکی الفیصل سعودی عرب کے

سعودی غلامی کو بے نقاب کرنے کے بعد فیلیپینی کارکنوں کو سعودی عرب بھیجنے کی معطلی

?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: خلیج آنلاین کے مطابق فیلیپینی کی وزارت معلومات اور عوامی

پنجاب میں تعلیمی نصاب کو مختصر کیا جائے گا

?️ 20 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں)  اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ

کورونا وائرس کہاں سے اور کیسے پھیلا؟وائٹ ہاؤس کا دعویٰ

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت نے ایک بار پھر کورونا وائرس کی ابتدا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے