محرم الحرام کے دوران پاک فوج طلب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق فیصلہ چاروں صوبوں کی درخواست پر کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے فوج کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکشین جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پاک فوج سول آرمڈ فورسز کے ہمراہ مل کر کام کرے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب ،سندھ، کے پی کے،بلوچستان، جی بی ، آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی۔
فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا۔اسلام آباد میں بھی فوج تعینات رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے نویں اور دسویں محرم الحرام پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے تھے۔پنجاب حکومت نے مذکورہ دونوں ایام میں ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے چار ہیلی کاپٹر کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہاہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ الرٹ ہے۔

ڈی سی کے مطابق منعقدہ مجالس کی سیکیورٹی کے لئے جامع پلان مرتب کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی کے مطابق مجالس انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پلان کے مطابق اسلام آباد میں 965مجالس منعقدہونگی۔ ڈی سی نے کہاکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی آپریشنز ، ایس ایس پی ٹریفک ، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس تمام مجالس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی نے کہاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئیپولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی سی نے کہاکہ مجالس انتظامیہ کو ہدایات ہیں کہ تمام مجلسیں متعین کردہ اوقات پر اختتام پذیر ہوں۔ ڈی سی نے کہاکہ اشتعال انگیزی پھیلانے اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اپنا تابوت لے کر عراق سے نکلےگا

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں :  امریکہ اور مغرب کے زوال کی نشانیوں میں سے

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے دیا

?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق رہنما و سابق سینیٹر مصطفیٰ

اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے عہدے سے مستعفی

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ

صیہونی عسکریت پسندوں کا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملہ

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجی دہشتگردوں نے

ٹرمپ نے یمن پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، امریکی صدر

یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم کیا ہوگا؟

?️ 29 جون 2022سچ خبریں:   ایک امریکی مصنف اور اٹلانٹک کونسل کے ایک اہم رکن

لاہور میں پسماند ہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں: بزدار

?️ 7 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے صوبائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے