?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے مجوزہ آئینی ترامیم سے اظہار لا علمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسودہ میں نے بھی ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مجوزہ آئینی ترمیم سےمتعلق آگاہ کیا۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحٰق ڈار نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات اچھی رہی۔
ترمیم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نائب وزیر اعظم نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا مجھے نہیں پتا، میں نے نہیں دیکھیں، اس حوالے سے آپ وزیر قانون سے سوال کریں۔
اس موقع پر جب وزیر قانون سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پر کمیٹی فیصلہ کرے گی، اس کے بعد ترامیم سامنے آئیں گی، آئینی ترامیم پہلے کابینہ، پھر ایوان میں لائیں گے، جب کمیٹی اجازت دے تو آپ کو سب بتائیں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ عوامی مفاد اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے بھی کبھی رات کو جاگے ہیں، اس پر نائب وزیر اعظم نے جواب دیا کہ آپ کے خیال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ویسے ہی آگئی ہے۔
اسحٰق ڈار کا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ جے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، جب بھی ضرورت پڑتی ہے، ہم ان سے ملاقات کر لیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی کارروائیاں مصر کی سرحد کے قریب، بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا منصوبہ
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: مصری ذرائع نے الاخبار اخبار سے بات چیت میں اس بات
نومبر
عراقی پارلیمنٹ کے واقعات کے بارے میں صدر کا بیان
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی الصدر
جولائی
اسرائیل کو شکست دینے کے لیے ہماری قوم کا عزم مضبوط ہوتا جا رہا ہے: فلسطینی استقامت
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی استقامتی گروپوں نے اتوار کی سہ پہر ایک بیان
جون
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
مزاحمتی میزائل نہاریا کو نشانہ بنانے مین کامیاب
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے نہاریہ شہر کے اندر سے کہا ہے
نومبر
نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں نے امن معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا:صہیونی میڈیا
?️ 21 ستمبر 2025نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں نے امن معاہدے کو خطرے میں ڈال
ستمبر
سعودی عرب کی ترکی میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا
مارچ
شام کے ساتھ ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے پر امریکہ چراغپا
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شام کی عرب
مئی