?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی درخواست ضمامنت مسترد کردی۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے اسپیشل جج اعظم خان نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت استغاثہ رضوان عباسی نے اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر حتمی دلائل دیے۔
استغاثہ رضوان عباسی نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویریفکیشن (بلیو ٹک) کا طریقہ کار بتایا۔پراسیکوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک ہے، انہیں مشہور شخصیات نے فالو کیا ہوا ہے۔
استغاثہ نے دلائل دیے کہ اعظم سواتی کو فالو کرنے والی مشہور شخصیات میں سیاسیتدان اور صحافی بھی شامل ہیں اور اعظم سواتی کبھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے انکاری نہیں ہوئے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ اعظم سواتی کا نہیں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ اس اکاؤنٹ پر اعظم سواتی نے افواجِ پاکستان کے خلاف ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور سرکاری وکیل نے اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت کی مخالفت کی۔
تاہم اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان نے دلائل دیے کہ ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس پر سائبر کرائم کا مقدمہ نہیں بنتا۔
پراسیکوٹر نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل کے دوران ایک بار نہیں کہا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ اعظم سواتی کا نہیں۔
اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ اسکرین شاٹس کی بنیاد پر کیس بنایا گیا ہے۔
دونو فریقین کے حتمی دلائل سننے کے بعد عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ارکان قومی اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ 87 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)
اکتوبر
اسرائیلی اہلکار لمحہ بہ لمحہ سائبر حملوں کا شکار
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں :صیہونی حکومت کے سائبر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بگل اونا نے
دسمبر
غزہ میں جنگ جاری رہے گی، چاہے امریکہ کچھ بھی کہے!:صیہونی مذاکرات کار
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: صیہونی اعلی مذاکرات کار دانیئل لیوی نے اعلان کیا کہ
جون
بھارتی فوج نے شہید حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے گھر کا محاصرہ کرلیا
?️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے
مئی
چین یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی فتح کا منتظر: نیٹو
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روس اور یوکرین کے درمیان فوجی
فروری
اب سویڈن کافی دیر کردی
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کی وجہ سے سویڈن
اگست
ٹرمپ کی موت کی خبر شائع
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:آج بروز بدھ سابق امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر
ستمبر
ترکی کی سیاست اور انتخابات دھندلے پن کا شکار
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:2023 میں ترک جماعتوں کا سیاسی مقابلہ روایتی انتخابی مقابلے کے
دسمبر