متاثرین کی بحالی ترجیح، مخالفین تنقید کرتے ہیں وزیراعلی کام کیوں کررہی ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین وقت کا کھانا دے رہے ہیں، مخالفین تنقید اس بات پر کرتے ہیں کہ وزیراعلی کام کیوں کر رہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورننس کے اعتبار سے بدترین نظام گجرات کا ہے، گجرات کے لوگ حکمران بھی رہے لیکن اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ جب مجھ پر تنقید ہوتی ہے تو حیرانگی ہوتی ہے، مجھ پر تنقید کرنے والے سن میں تیری بے بسی سمجھتی ہوں، ان کو باتیں کرنا اور گالیاں دینا آتی ہیں کام کرنا نہیں آتا، تنقید کرنا آسان، کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں، امدادی ٹیموں نے سیلاب متاثرین کی قیمتی جانوں کو بچایا، متاثرین کے مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا، سیلاب کے بعد ابھی تک پنجاب میں کوئی وباء نہیں پھوٹی، الحمد للہ۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جو کہتے ہیں سی ایم کیوں باہر نکلتی ہیں، جب سی ایم میدان میں ہوتا ہے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے، سی ایم لیڈ کرتا ہے اوراس کے پیچھے ٹیم کام کرتی ہے، باقی صوبے ایسے ہیں کسی کا نام نہیں لینا چاہتی وہاں سی ایم اور نہ سسٹم کام کرتا ہے۔

مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ جب ان کا وزیراعظم تھا تو شیشے والی عینک لگا کر فضائی دورہ کرتا تھا، ان کا وزیراعظم کہتا تھا اوہو، اوہو بڑا سیلاب آگیا، سیلاب آنے کے 15 دن بعد ہوش آیا اور پھر فوٹوسیشن کروائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ہے، اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔

مشہور خبریں۔

شامی فوج کا امریکی فوجی قافلے کا مقابلہ

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:شامی فوج نے القامشلی کے مضافات میں امریکی افواج کی بکتر

آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی

صیہونی وزیراعظم کی فلسطینیوں کو گولی مارنے کی اجازت

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نے اس حکومت کے فوجیوں کو فلسطینی عوام کو

عوام اور فوج کو کون آمنے سامنے لا رہا ہے؟عمر ایوب کی زبانی

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن

رفح سے قاہرہ تک؛ اسرائیل مصر اور غزہ کی سرحدی پٹی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اگرچہ اسرائیلی ٹینکوں نے رفح پر حملہ کرنا شروع کر

صہیونیوں کو یمن اور فلسطین میں ممکنہ میزائلی حملوں کا خطرہ

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے

غزہ جنگ کی صورتحال

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: 18,000 سے زائد فلسطینیوں کا قتل، جن میں 70 فیصد

عرب ممالک کے لوگ رمضان میں کون سے ڈرامے دیکھتے ہیں؟

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین اور صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے