?️
کمالیہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو ابھی بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، آئی ایم ایف نے صورتحال کو سمجھ لیا ہے، حالیہ سیلاب سے حکومت نے کئی سبق سیکھے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم خود پیدا کردہ اس تکلیف پر سنجیدگی سے سوچیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اتوار کو کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کی ضرورت دہراتے ہوئے کہا کہ ’صاف الفاظ میں کچھ نقصان ہمارا اپنا کیا ہوا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم کن علاقوں میں آبادی بسارہے ہیں اور کہاں سوسائٹیز تعمیر کر رہے ہیں، یا پھر زوننگ قوانین پر غور کرنا ہوگا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس خود پیدا کردہ تکلیف پر سنجیدگی سے سوچیں‘۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک ترقی کررہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، تاجروں اورسرمایہ کاروں کوسہولت دینا ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، اللہ کا شکرہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جانی نقصان بہت کم ہوا، ہم افواج پاکستان کے بھی بے حد شکر گزار ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کرے پانی جلد اترے اور اگلی فصلیں کاشت ہو سکیں، سیلاب سےسڑکیں ، پل ، لوگوں کے مکان اور املاک تباہ ہوئی ہیں، ہم نے اس اسٹرکچر کو دوبارہ پہلے جیسا بنانا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو ابھی بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، ہم پہلے ہی آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہیں، آئی ایم ایف نے اس صورتحال کو سمجھ لیا ہے، فنڈز سے پہلے ہم اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
خداکا واسطہ مخلوط حکومت کانام نہ لیں، ایک جماعت کو پورامینڈیٹ ملنا ضروری ہے، نوازشریف
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم
فروری
پشاور ہائیکورٹ: فوج کی تحویل میں موجود 9 مئی کے ملزمان کی تفصیلات طلب
?️ 1 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت دی ہے
دسمبر
ترکی کا تاریک مستقبل؛امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ترکی کے صدر اندرون و
جنوری
مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں
اگست
سعودی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم نے 50 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:آٹھ سال قبل غریب عرب ملک یمن پر سعودی اتحاد کے
نومبر
آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے سے قاصر
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا
جون
وائٹ ہاؤس ٹرمپ کے خلاف کیا کر رہا ہے؟ پیوٹن کی زبانی
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے سابق امریکی صدر کی حمایت کرتے
مارچ
پاکستان کے تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں: شیخ رشید
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
دسمبر