رمضان المبارک کے احترام میں گیم شوز پر پابندی لگائی جائے:وزارت مذہبی امور

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے  وزیر اعظم عمران خان  سے رمضان المبارک کے دوران گیم شوز  پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نور الحق قادری نے وزیر اعظم  عمران خان  کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے رمضان نشریات سے متعلق درخواست کی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے خط میں  وزیر مذہبی امور نورالحق قادری  نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر رمضان نشریات کے 6 رہنما اصول وزیراعظم عمران خان  کو ارسال  کیے ہیں۔

وزیر مذہبی امور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دوران رمضان معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ساتھ ہی رمضان نشریات میں متنازع مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوں، میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق ہونا چاہیے۔

 نورالحق قادری نے اپنے خط میں  مزید درخواست کی ہے کہ  رمضان المبارک کے دوران مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جائے، سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شوز اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے، نیز ماہ رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارتِ اطلاعات اور پیمرا  اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کریں۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد کا یمن جنگ بندی کی خلاف وزری کرنے کا مقصد

🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے

مغربی میڈیا طلبہ کی بغاوت کے خلاف؛ وجہ؟

🗓️ 10 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں، امریکی یونیورسٹیوں نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج

ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 43 فیصد تک جاپہنچی

🗓️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سبزیوں، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے

واگنر بغاوت؛مغربی منصوبہ یا روس کے ساتھ شطرنج کا کھیل

🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:روسی حکومت کے خلاف ویگنر کی نجی فوج کی 24 گھنٹے

حاجی آج میدان عرفات میں

🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:خدا کے گھر کے عازمین نے آج بروز منگل مکہ مکرمہ

چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست مسترد

🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے پی ٹی

الیکشن کمیشن نے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی

🗓️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی)

وزیر اعظم نے قومی اسمبلی اراکین کو وزیر اعظم ہاوس بلا لیا

🗓️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے