?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) جانوروں کو سنبھالنے اور ذبح کرنے میں انتہائی احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے ماہرین نے متنبہ کیا ہےکہ کانگو وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ عیدالاضحیٰ کے دوران زیادہ ہے جب جانور بڑے پیمانے پر قربان کیے جاتے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ یہ بیماری اکثر متعدد عوامل کی وجہ سے جان لیوا ثابت ہوتی ہے، جس کی ایک وجہ اس بیماری کے سبب جسم میں اچانک خون کی کمی ہونا ہے، اس کے علاج کے لیے باقاعدہ طور پر کوئی محفوظ اور مؤثر ویکسین تاحال دستیاب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کانگو وائرس سے متاثرہ 2 شخص (ایک کوئٹہ میں اور دوسرا کراچی میں) انتقال کرگئے تھے۔
انفیکشن کنٹرول سوسائٹی آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر رفیق خانانی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اس انفیکشن کا خطرہ زیادہ رہتا ہے، اگرچہ ہر سال چند کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جانوروں کو سنبھالنے اور ذبح کرنے کے دوران احتیاطی اقدامات اس وائرس کی انسان میں منتقلی کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جانوروں کو ذبض کرنے کے دوران انہیں یا ان کے گوشت کو پکڑتے وقت دستانے اور دیگر حفاظتی لباس پہننچا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکز انفیکشن کا جلد شکار بن سکتے ہیں، انہیں انفیکشن سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات اپنانے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس وائرس کی انسان سے انسان میں منتقلی متاثرہ فرد کے خون، رطوبت، اعضا یا دیگر جسمانی رطوبتوں کو چھونے کے نتیجے میں ہو سکتی ہے، پاکستان میں ہسپتالوں میں ایسے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں یہ بیماری ہیلتھ کیئر ورکرز میں منتقل ہوئی، لہذا ہسپتال انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ انفیکشن سے بچاؤ کے تمام حفاظتی اقدامات اپنائے گئے ہوں۔
کانگو بخار سے اموات کی شرح زیادہ ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے سینیئر جنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کہا کہ کئی عوامل اس کے ذمہ دار ہیں، ایک وجہ یہ ہے کہ اچانک خون کی کمی کی وجہ سے مریض کی حالت بہت تیزی سے بگڑ جاتی ہے، یہ بیماری برین ہیمرج، بلڈ کلاٹنگ اور اعضا کی خرابی کا باعث بنتی ہے، اس سے بچنے کے لیے دیگر عوامل سمیت جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا بھی ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا گورنر کا نوٹی فکیشن غیر آئینی تھا، فواد چوہدری
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد
دسمبر
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے برازیل کی تجویز
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا یوکرین میں جنگ
مارچ
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مزید سستا
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافے
اکتوبر
فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے، وزیرخزانہ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ریلیف کا اشارہ
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں
مئی
آل سعود کی سعودی جیلوں کی خوفناک صورتحال پر پردہ ڈالنے کی کوشش
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:ایک سعودی سماجی کارکن نے آل سعود کی طرف سے سعودی
جنوری
سیلوان مومیکا کو سویڈن سے ڈی پورٹ کیا گیا
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:سویڈن کی امیگریشن عدالت نے سٹاک ہوم میں مقیم عراقی نژاد
فروری
جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا
مئی
فاکس نیوز کے اینکر وزیر دفاع مقرر؛ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے
نومبر