مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ صنعت کو ریکارڈ ساز منافع

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران ملک کی بینکنگ انڈسٹری نے تاریخ کا 3 ماہ کا اب تک کا سب سے زیادہ منافع کمایا۔  یہ بات ملک کے 16 کمرشل بینکوں کی آمدنی کے اعداد و شمار کے جائزے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز لمیٹڈ کے معاشی ماہر شمیر عالم زیدی کے مطابق بینک کی آمدنی جولائی سے ستمبر کے دوران 85 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔

کمرشل بینکوں کی ریکارڈ آمدنی کے بڑے عوامل بلند شرح سود، اچھی سروس فیس اور زرمبادلہ کی بڑھتی آمدنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ منافع میں اضافہ ہوا ہے لیکن اب بھی اتنا نہیں ہے جتنا ہونا چاہیے، بینک اب بھی کورونا وائرس اور شرح سود کے جھٹکوں سے مکمل طور پر نکل نہیں سکے۔

اس کے علاوہ ایک اہم عنصر ٹیکس کی شرح میں تبدیلی ہے جو کہ گزشتہ سال 41 فیصد کے مقابلے میں 52 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اثاثوں کی قیمت کے از سر نو تعین میں تاخیر کی وجہ سے سیمپل بینکوں کی خالص سود کی آمدنی میں سہ ماہی بنیادوں پر جولائی تا ستمبر 17 فیصد اضافہ ہوا، بینک کی سطح پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک لمیٹڈ (42 فیصد)، حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ (35 فیصد)، عسکری بینک لمیٹڈ (34.9 فیصد)، میزان بینک لمیٹڈ (32.2 فیصد) اور بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ (25 فیصد) منافع کے ساتھ سرفہرست رہے جب کہ بینک آف پنجاب لمیٹڈ (9.5 ) اور نیشنل بینک آف پاکستان لمیٹڈ (0.7) فیصد منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پورے بینکنگ سیکٹر میں شرح سود کے علاوہ آمدنی میں سہ ماہی بنیادوں پر 5 فیصد کمی ہوئی ہے جس کی بڑی وجہ فیس اور زرمبادلہ کی آمدنی دونوں میں معمولی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال واضح طور پر معمول پر آنے کی توقع کے باوجود غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی مستحکم رہی اور اس میں سہ ماہی لحاظ سے صرف 2.7 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی۔   بینکنگ انڈسٹری ڈپازٹس میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ایسٹ ٹو ڈیپوزٹ ریشو(اے ڈی پی)

جون میں 47.7 فیصد اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46.9 فیصد اضافے کے بعد 48.6 فیصد ہو گیا، حبیب بینک لمیٹڈ کے سہ ماہی اے ڈی آر میں 10 فیصد کمی ہوئی۔

دوسری جانب، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے گزشتہ سہ ماہی کے ڈیپوزٹ میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا جس کے ساتھ اس کا اے ڈی آر 40 فیصد کم ہوا اور ٹیکس کی مؤثر شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی۔

مشہور خبریں۔

غیر ملکی سرکاری دستاویزات کی تصدیق کیلئے صرف ایک اپوسٹیل سرٹیفکیٹ درکار ہوگا

?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے غیر ملکی سرکاری دستاویزات کی قانونی حیثیت

نادرا بطور قانونی ادارہ کام کرنے کا طریقہ سیکھے، سپریم کورٹ

?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیٹا

لاپتا شہری حسیب حمزہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شہری حسیب حمزہ

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تمام تجارتی مذاکرات معطل

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے

واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب صارفین پیغامات کا اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ کرسکیں گے

?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے

پاکستان سے ایک عرب اسلامی ملک نے 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

?️ 26 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  انگریزی اخبار میں شائق کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کے خط کا جواب قرآنی آیات سے دیا

?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قرآن میں ہے جس نے ایک انسان کی

تل ابیب میں امریکی سفیر: اسرائیلی قیدیوں کو حقیقی بھوک لگ رہی ہے

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تل ابیب میں امریکی سفیر نے قسام بریگیڈز کی طرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے