?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کی ٹیم سے گفتگو میں کہا کہ مالیاتی، تجارتی اور نجی شعبے کی اصلاحات کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر یکساں اور مربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے جو وفاقی اور صوبائی سطح پر یکساں طور پر لاگو ہو۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ورلڈ بینک حکام کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد اقتصادی اصلاحات کے لیے عالمی بینک کی سرمایہ کاری فنانسنگ پر جاری تبادلہ خیال کو آگے بڑھانا تھا۔
اجلاس میں پاکستان کے قومی ترقی اور مالیاتی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جو 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کا حصہ ہے، اس فریم ورک کے تحت عالمی بینک پاکستان میں صحت، تعلیم، ماحولیاتی استحکام اور پائیدار ترقی سمیت کلیدی شعبوں میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم رکھتا ہے۔
اس موقع پر عالمی بینک کی ٹیم نے قومی ترقی اور مالیاتی پروگرام کی تیاری پر اپنی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
عالمی بینک کی ٹیم نے وزیر خزانہ کو پری بجٹ مشاورت کے دوران مختلف چیمبرز، تجارتی اداروں اور ایسوسی ایشنز سے حاصل کردہ پالیسی تجاویز اور سفارشات کے تجزیے پر بھی بریفنگ دی۔
یہ مشاورت حکومت کے بجٹ سازی کے عمل کو مضبوط اور حقیقت پسندانہ بنانے کے لیے کی گئی ہے جو اس سال جنوری میں شروع کیا گیا تھا تاکہ اقتصادی نقطہ نظر پر مبنی بہتر محصولات پالیسی تشکیل دی جا سکے۔
وزیر خزانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، جس کی نمایاں مثال نیشنل فسکل پیکٹ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ متحدہ حکمت عملی ملک میں شمولیتی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا بنیادی ستون ہوگی، جو تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے واضح کیا ہے کہ مالیاتی، تجارتی اور نجی شعبے کی اصلاحات کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے جو وفاقی اور صوبائی سطح پر یکساں طور پر لاگو ہو۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جرنلوں کا فلسطینی عوام کو بے گھر کرنا کا منصوبہ
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اپنے نئے بیان میں غزہ کی پٹی
اکتوبر
نیب ترامیم کیس: سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلے سے روک دیا
?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے
اکتوبر
صہیونیوں کے لیے حزب اللہ کے انتباہی بیان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور عرب دنیا کے
اکتوبر
خطے میں اسرائیلی جارحیت کے دور کا خاتمہ؛ وعدہ صادق ۳ کے چند پیغامات
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت جو فوجی اور سیاسی غلط فہمیوں کے ذریعے
جون
ایران کو پتھر کے زمانے میں واپس لے جانے کی دھمکی یا امریکہ کا عکس؟
?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو پتھر کے زمانے میں واپس بھیجنے
اپریل
سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں، صدر مملکت کی ہدایت
?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے
ستمبر
اسرائیل کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہو چکے ہیں : جنبلاط
?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں: ولید جنبلاط نے اپنی نئی گفتگو میں اس ضمن میں
ستمبر
شیخ عیسی قاسم کا سعودی عرب کے مکہ مکرمہ پر حملے کے جھوٹے دعوے پر ردعمل
?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں: آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، بحرین کے شیعی رہنما نے
ستمبر