ماسک نہ پہنا تو ہماری حالت بھی بھارت جیسی ہوگی:عمران خان

عمران خان

?️

لاہور (سچ خبریں) لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا  کہ  ا کہ جس معاشرے میں امیر کم اور غریب زیادہ ہوں وہ معاشرہ کبھی اوپر نہیں جاتا ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تاکید کرتا ہوں کہ ماسک پہنیں، بھارت میں جو حالات ہیں اگر حکومت اپنی صلاحیت دوگنی نہ کرتی تو ہمارے بھی وہی حالات ہونے تھے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اگلے دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، ہمیں کورونا کیسز کم کرنے ہیں اور اسے کنٹرول کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ ماسک پہنیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘ایلیٹ کلاس نے ملک کو ہر طرح سے اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے، کوئی یہ نہیں سوچتا کہ غریب عوام کو کیسی تعلیم مل رہی ہے ایک نظام بن گیا ہے جس میں عام آدمی کے لیے کوئی سوچ نہیں تھی کہ وہ کیسے زندگی گزارے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے دیکھ لیا ہے ہمارا انصاف کا نظام طاقتور ڈاکوؤں کو نہیں پکڑ سکتا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے لاہور کو کچی آبادی بنتے دیکھا ہے، تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنانا بہت مشکل ہوگیا ہے، وہ کیا کرے، اس لیے یہاں کچی آبادیاں بنیں’۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘اس کے بعد یہاں قبضہ گروپ بھی سرگرم تھا جو کمزور لوگوں یا سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے میں ملوث تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا جو عام آدمی کو اوپر لانے کی کوشش نہیں کرتا، چھوٹا سا معاشرہ جس میں امیروں کا چھوٹا سا جزیرہ ہو اور نیچے غریبوں کا سمندر وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا’۔

ان کا کہنا تھا کہ مدینے کی ریاست قائم ہوتے ہی دودھ کی نہریں نہیں بہی تھیں، انہوں نے سب سے 2 کام کیے تھے جن میں سے ایک قانون کی بالادستی قائم کی تھی کہ صرف غریب جیلوں میں نہیں جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں شور مچا ہوا ہے، 30 سال سے حکومت کرنے والے شور مچا رہے ہیں، وہ احتساب دینے کو تیار نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ قانون کے اوپر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک یونین بنی ہوئی ہے پی ڈی ایم کے نام سے کہ ہمیں این آر او دے دو باقی عام لوگوں کو جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اس کے علاوے مدینے کی ریاست کو فلاحی ریاست بنایا گیا تھا، وہ کامیابی کا ماڈل ہے اور ہماری بھی یہی جنگ ہے کہ طاقتور کو قانون کے نیچے لے کر آنا ہے اور کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے’۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘بینک اس وقت تک قرضہ نہیں دیتا جب تک اسے یقین نہ ہو کہ اس کے پیسے واپس آئیں گے، پاکستان میں ہاؤسنگ میں لوگوں کو 0.2 فیصد لوگوں کو قرضہ دیا جاتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ فورکلوژر قانون کا کیس عدالتوں سے جیتنے کے بعد ہم بینکوں کو تربیت دے رہے ہیں کہ غریب اور مزدوروں کو قرضہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سبسڈی دے کر گھر فراہم کر رہی ہے، غریب شخص جو کرائے کے گھر میں رہ رہا ہے وہ اتنا ہی کرایہ دے کر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے عام آدمی اپنے گھر کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا تھا، یہ بہت بڑی سیکیورٹی ہے، لوگوں کو ڈر ہوتا ہے کہ کرایہ نہ دیا تو گھر سے نکال دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کچی آبادی کو بھی ہم ملائیشیا اور ترکی کے ماڈل پر تبدیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سے 30 صنعتیں جڑی ہیں ہمیں اپنی شرح نمو بڑھانے ہے روزگار کا خاتمہ کرنا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘سیمنٹ کی فروخت میں پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور چند مہینے میں اس کے اثرات پوری معیشت میں سامنے آئیں گے اور ملک سے بے روزگاری کا مسئلہ بھی اس ہاؤسنگ کی وجہ سے کم کریں گے.آخر میں انہوں نے کہا کہ ‘آخر میں ایف ڈبلیو او کا مشکور ہوں کہ وہ ریکارڈ مدت میں یہ کم قیمت گھر بنا کر دے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ابرار الحق نے کیا کوہ پیما سدپارہ کے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کا فیصلہ

?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2

Google tracks location data even when users turn service off

?️ 16 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے خلاف PKK دہشت گرد گروہ کے سیکورٹی خطرات

کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرے

سینیٹ کمیٹی آئی ٹی کا اسلام آباد میں گھریلو سروے کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے پر تحفظات کا اظہار

?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے

پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی حکم معطل

?️ 25 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

ٹرمپ کو عدالتی ریلیف

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ

مشرق وسطی میں کیسے امن ہو سکتا ہے؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے