?️
پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، آج پھر ایک ایسا قانون صوبوں سےپاس کرایا جارہا ہےجو وسائل پرقبصہ ہے، اگر حکومت ہوش کے ناخن نہیں لیتی تو پھر ہمیں عوام میں جانا ہوگا۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، آج پھر ایک ایساقانون صوبوں سےپاس کرایا جارہا ہے جو وسائل پرقبصہ ہے، اگر حکومت ہوش کے ناخن نہیں لیتی تو پھر ہمیں عوام میں جانا ہوگا، اور عوام اپنے حق کے تحفظ کے لیے میدان میں نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کو خود بھی یہ سوچنا چاہیے کہ آئین کے منافی کسی قسم کا بل اسمبلیوں میں نہیں لایا جائے، سوچنا چاہیے کہ آئین محترم ہے، اس کی حرمت کا تقاضا ہے کہ کوئی قانون اس کی روح کی نفی نہ کرے، جے یو آئی کو 18 ویں ترمیم میں کوئی تبدیلی منظور نہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ صوبےکے اختیارات پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم نہ بین الاقوامی قوتوں کو اپنے وسائل کا مالک بنائیں گے، اور نہ ہی وفاقی حکومت کو اس کا مالک بنائیں گے، طریقہ کار ہوتا ہے ، صوبے کاا ختیار اپنی جگہ برقرار ہے ، اگر کوئی کاروبار کرنا ہے تو صوبے کے ساتھ کیا جائے، وسائل اور شرائط صوبے کی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو حکومت پاکستان کی وساطت سے کرے مگر صوبائی حکومت کی شرائط کے ساتھ کرے، ہمارے مفادات محفوظ ہونے چاہیئں، اور ہمارے وسائل ہمارے قبضے میں ہونے چاہیئں۔


مشہور خبریں۔
روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
کینیڈا: غزہ میں بھوک تباہ کن سطح پر پہنچ گئی ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات
جولائی
صہیونی میڈیا: دردناک نتائج سے بچنے کے لیے ایران کے ساتھ جنگ بند کرو
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: ہفتے کی شب ایران کے میزائل جواب کے نتیجے میں
جون
وزیر اعظم کابینہ کو داخلی امور میں مداخلت سے روکنا چاہیے
?️ 24 اکتوبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان
اکتوبر
نتن یاہو کے متضاد بیانات نے اسرائیل میں نیا تنازع کھڑا کر دیا
?️ 7 اکتوبر 2025نتن یاہو کے متضاد بیانات نے اسرائیل میں نیا تنازع کھڑا کر
اکتوبر
جنگ یوکرین جیتے گا:زیلنسکی
?️ 6 جون 2022سچ خبریں:روسی فوجی آپریشن کے 100ویں دن یوکرین کے صدر نے وعدہ
جون
گوانتاناموبے سے 2 پاکستانی قیدی ملک منتقل
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی خبر رساں ذرائع نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے
فروری
دنیا تیسری جنگ عظیم اور قحط کی طرف بڑھ رہی ہے:عطوان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ نگار نے عالمی صورتحال بالخصوص عالمی غذائی تحفظ
مئی