لوگ ابھی بھی مری جانے سے باز نہیں آئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عوام ابھی بھی مری جانے سے باز نہیں آ رہے انہوں نے کہا کہ مری میں تاحال بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکال رہےہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مری میں ایسی شدیدبرفباری پہلےکبھی نہیں دیکھی ، مری کے واقعے سے ہمیں سبق ملا ہے،آگے سے احتیاط کرنا ہوگی،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ تیرہ نئے سیاحتی مقامات پر کام کیا جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 10، 15سیاحتی مقامات بنانےچاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی ہے اور آبادی بہت زیادہ ہے، اکیلا مری اتنے زیادہ سیاحوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، لیکن لوگ اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے ، سیاحوں کا داخلہ آج شام تک بند ہے۔یاد رہے کہ سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں 7 جنوری کو رات گئے ہونے والی برفباری 23 افراد کو موت کی وادی میں لے گئی۔

دوسری جانب دوسری جانب سیاحوں کے مری اور گلیات میں داخلے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے، بیشتر سیاح مری سے نکل گئے ہیں تاہم علاقہ مکینوں کی مشکلات برقرار ہیں جب کہ شہر میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں کی جا سکی۔ دوسری جانب سیاحوں کے لئے خود ساختہ مشکلات پیدا کرنے والے مقامی مفاد پرستوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔
دشوار گزار راستوں پر رات کی تاریکی میں خود برف پھیلانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سیاحوں کو نکالنے میں مدد کے نام پر بلیک میل کرکے رقوم ہتھیانےکی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضان کی مدعیت میں درج ہوا جس کے مطابق نامعلوم ملزمان بھوربن روڈ پر برف پھینک کر پھسلن پیدا کرتے تھے، پھر پھنس جانے والی گاڑی کو جیپ سے نکالتے تھے۔

مشہور خبریں۔

کون سے اسمارٹ فون پر نیٹ روک یا وائی فائی کام نہیں کرے گا؟

?️ 2 جنوری 2022سیؤل( سچ خبریں) بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل

عراق میں شامی شہریوں کے داخلے پر پابندی 

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عراقی میڈیا نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

عراق میں اسرائیلی جاسوسی اڈے کا حشر

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح ایک

عراق میں حاج قاسم کے قتل کی پارلیمانی تحقیقات کا سب سے بڑا کیس سامنے آیا

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:    جنرل قاسم سلیمانی اور عراق میں الحشد الشعبی کے

فردوس عاشق نے جوہر ٹاؤن حملے کا ذمہ دار راء کو ٹھہرایا

?️ 29 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی

عالمی برادری بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی دیکھے

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک

سعودی حج و عمرہ کے وزیر کی حاجیوں کے لئے سفارشات

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ نے خانہ خدا کے مہمانوں

بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے