?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے، لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات کی ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ لائن لاسز کی وجوہات پر مل کر کام کریں گے، ہم نے باہمی مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کیا ہے۔
علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوا بجلی بناکر پورے ملک کو فراہم کررہا ہے، ہم نےباہمی مشاورت کےذریعے مسائل کوحل کیا، ہم نے ملکر معاملات طے کیےہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جوماڈل کے پی میں بنایا ہے وہ دوسرےصوبوں میں بھی لاگو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اداروں سے ہماری جنگ نہیں، گورنر خیبر پختونخوا سےمیرا کوئی اختلاف نہیں ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ضرور ہوں گے، ہم نے مشکلات کا حل نکالا ہے۔
مشہور خبریں۔
ماسکو کے خلاف مغرب کی نئی سازش کا انکشاف
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مغرب ایک ایسی
اگست
اداکارہ انعمتہ قریشی کے سسرالیوں پر ناروا سلوک کے الزامات
?️ 31 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) سنو چندا، گھمنڈی، دل گمشدہ، نور جہاں، بیچاری مہر
مئی
ایران کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ شروع ہونے کے
جون
سعودی جیلوں میں قید فلسطینی شہری
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 160 فلسطینی سعودی عرب
جون
اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام ،3دہشتگرد گرفتار
?️ 7 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل میں
مارچ
صیہونی توپ خانے کا لبنانی سرحد پر حملہ
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے منگل کی صبح ایک نئے حملے میں لبنانی
جولائی
بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں ڈیتھ اسکواڈ چلا رہی ہیں، نگران وزیر داخلہ
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے
اکتوبر
دمشق کے ساتھ عرب ممالک کا اتحاد؛ مغربی الجھن اور غصہ
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:2011 میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد عرب دنیا
اپریل