?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی اشیا کی خرید و فروخت میں مبینہ جعلسازی اور زمین کے لین دین کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق اے خان نے سابق وزیراعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے دلائل دیے کہ درخواست گزار نے اپنے وکیل کے ذریعے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو اپنا جواب جمع کرادیا، درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر 100 سے زائد مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔
انہوں نے بینچ سے سابق وزیراعظم کو حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی کیونکہ وہ اسلام آباد میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، دریں اثنا بینچ نے عمران خان کو 4 جولائی تک ضمانت دے دی۔
اوکاڑہ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی۔
انسداد کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کیا، جس میں اُن پر جعلی دستاویزات کے ذریعے اپنے نام پر زمین الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
لا افسر نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کیس کی تفتیش میں شامل نہیں ہوئیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کی مؤکل تحقیقات میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن گرفتاری کے خدشات ہیں کیونکہ ملک میں سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانے کا سلسلہ عروج پر ہے۔
دریں اثنا جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی 6 جولائی تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔


مشہور خبریں۔
ترکی اور 2026 کے لیے پرجوش اقتصادی اہداف
?️ 12 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکی کی اقتصادی تصویر کے موجودہ شواہد سے ظاہر ہوتا
دسمبر
لاہور میں غزہ کے ساتھ یکجہتی کا عظیم اجتماع
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:شہر لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ کے ساتھ
اکتوبر
کراچی چیمبر نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن قرار دے دیا
?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی
جولائی
فلسطین میں الجزیرہ کی نشریات پر پابندی؛مزاحمتی تحریک کا ردعمل
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے بدھ کی شب قطر کے الجزیرہ چینل کی
جنوری
پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئے قومی انٹیلی جنس سینٹر کا آغاز کردیا
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے
مئی
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 143 ووٹوں کے ساتھ
مئی
27ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو۔ رانا ثناءاللہ
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء
نومبر
صیہونی حکومت کی جیلوں میں 170 فلسطینی بچوں پر تشدد
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی سماجی ترقی کی وزارت کے
مئی