?️
لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے خلاف درخواستوں پر حمزہ شہباز کے وکیل کو کل دلائل کے لیے طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے گورنر کا صدر کو لکھا گیا مراسلہ پڑھ کر سنایا۔
لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ گورنر کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے رپورٹ کس قانون کے تحت بھجوائی، آپ نےگورنر کا سارا مراسلہ پڑھ کرسنا دیا، نہیں بتایا کہ یہ گورنرکا مؤقف ہے یا فیصلہ، مراسلے میں تو لگتا ہے گورنر نے فیصلہ جاری کیا ہو، بظاہر مراسلے سے لگتا ہے کہ گورنر صدر کو ہدایات جاری کر رہے ہوں کیونکہ گورنر نے مراسلے میں لکھا کہ میں نے یہ فیصلہ کر لیا باقی صدر بتائیں کیا کرنا ہے۔
عدالت نے کہا کہ استثنیٰ کے سائے میں آئین کے حکم کو کس حد تک نظر انداز کیا جاسکتا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین پر کوئی عمل نہ کرے اور عدالت بھی خاموش رہے، اس طرح تو ملک نہیں چل سکتا ، ہمارے آئین کا بنیادی ڈھانچہ اس نکتے پر قائم ہے کہ اختیارات کی تقسیم ہو ، کوئی حصہ کسی دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔
عدالت نے سوال اٹھایا کہ کوئی الیکشن قانون کے مطابق نہ ہو، اسپیکردرست قراردے توگورنرحلف لینے کا پابند ہے یا نہیں؟ جیسے کوئی الیکشن ہوا ہی نہ ہو مگر گورنر کو اطلاع دی جائے کہ ہو گیا تو گورنر کیا کرے گا ؟
عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل کو دلائل کے لیے کل طلب کر لیا جب کہ صدر اور گورنر سے بذریعہ پرنسپل سیکرٹری جواب طلب کرلیا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی میڈیا کی 8 نفسیاتی و اطلاعاتی جنگی چالیں؛ ایران پر حملے کے پس پردہ پروپیگنڈا مشینری
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران پر صہیونی حملے کے ساتھ ہی اسرائیلی میڈیا نے
جون
محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، پاک چین تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے
جون
میرعلی میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
?️ 17 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی
مارچ
ہسپانوی وزیر اعظم: ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ غیر قانونی ہے
?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم نے ایک بیان میں ایران کے خلاف
مارچ
روس کے پاس قابل اعتماد ایٹمی ڈھال موجود ہے:پوتین
?️ 21 اگست 2025 روس کے پاس قابل اعتماد ایٹمی ڈھال موجود ہے:پوتین ماسکو: روسی
اگست
سابق امریکی فوجیوں کے لیے ذہنی صحت کی خدمات کے بحران میں شدت
?️ 9 اگست 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس کے 60 سے زائد ڈیموکریٹ ارکان نے ٹرمپ انتظامیہ
اگست
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، وائٹ ہاؤس بند
?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں:نیوز میکس نیٹ ورک کے مطابق، وائٹ ہاؤس تک جانے
مئی
صیہونیوں کی نسل پرستی برطانوی صحافی کی زبانی
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ایک برطانوی صحافی نے صیہونی آبادکاروں اور فوج میں نسل پرستی
مئی