لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ میں 5 سال کی نااہلی کے خلاف درخواست کل 15 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو تین سال کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 اگست کو سابق وزیراعظم کی 5 سال کے لیے نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے خلاف بھی درخواست پر سماعت کل ہو گی۔

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ (15 دسمبر) کو سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 8 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پانچ سال کے لیے نااہلی کے خلاف درخواست پانچ رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی تھی۔

اس سے ایک روز قبل 7 دسمبر کو سابق چیئرمن پی ٹی آئی عمران خان نے 5 سال کی نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو 5 سال کے لیے نااہل کردیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو انتخابات سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا۔

اپنی درخواست میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی استدعا کی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے۔

7 دسمبر کو ہی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی اور پارٹی کے سابق چیئرمین کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ گزشتہ برس 10 جون کو قانون اور آئین کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے تھے، لیکن الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کا غیر قانونی حکم دیا۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے لہٰذا عدالت اس حکم کو کالعدم اور 10 جون 2022 کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن درست قرار دے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 23 نومبر کو حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف بلے کو اپنے انتخابی نشان کے طور پر برقرار رکھنے کے لیے 20 دن کے اندر اندر پارٹی انتخابات کرائے۔

مشہور خبریں۔

جسٹس آصف کھوسہ کی بطور چیف جسٹس توسیع کیلئے نواز شریف سے رابطہ کیا گیا، مریم نواز

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر

امریکہ کا شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کے بہانے سنگاپور کے ٹینکر پر قبضہ

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ انصاف نے شمالی کوریا کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں

صہیونی وزیر کی فلسطینیوں کو پھانسی دینے کی شرمناک درخواست

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  اسرائیل کے چینل 14 ٹیلی ویژن نے گزشتہ رات فلسطینیوں

شاہینوں کی شاندار جیت،فائنل تک رسائی حاصل کر لی

?️ 9 نومبر 2022(سچ خبریں) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں

عراق میں داعش کا ایک سرغنہ گرفتار

?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے مغربی عراقی صوبہ انبار میں شہر فلوجہ کے

پشاور بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل، پنجاب میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کا حکم

?️ 12 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کا دارالحکومت پشاور بھی اسموگ کے باعث آلودہ

صیہونی حکومت نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کی ایک شرط کو مسترد کیا

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے سعودی عرب میں یورینیم

افسوس! صیہونیوں کے ساتھ دیر سے دوستی کی:اماراتی وزیر خارجہ

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے النقب اجلاس میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے