?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سفر محفوظ اور آسان بنانے کے لیے پنجاب میں ٹریفک مینجمنٹ میں 60 سال بعد پہلی بار 20 بڑے اصلاحی اقدامات کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر تفصیلی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی، سرکاری گاڑی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دے دی، یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے سڑکیں محفوظ اور منظم بنانے کی ہدایت کی، حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دیت فوری طور پر فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ مناسب پارکنگ نہیں ہوگی تو میرج ہال بھی نہیں ہوگا،میرج ہال کو پارکنگ کا انتظام کرنا ہوگا، پنجاب میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ ختم کرنے کے لیے سخت فیصلہ کن کریک ڈوان ہوگا، انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی مالک کو 6 ماہ تک قید بھی ہوسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سواریاں ختم، کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا اور لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد کر دی، لاہور میں ٹریفک کی صورتحال میں بہتری کے لیے 30 دن کی فیصلہ کن ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔
اجلاس میں ہیلمٹ، چھتوں پر سواریاں بیٹھانے اور دیگرخلاف ورزیوں پرچالان کی رپورٹ پیش کی گئی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ دوسرے شہر جانے والی گاڑی کو تیز رفتاری سے جلد پہنچنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، لاہور سمیت تمام شہروں میں ٹریفک کے معاملات کو بہتر کرنا پڑے گا، کوئی امتیاز نہ رکھاجائے، خلاف ورزی پر ہر شخص کو جرمانہ دینا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
مجھے یقین نہیں ہے کہ پیوٹن زندہ بھی ہے: زیلنسکی
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک عجیب و غریب بیان
جنوری
یمن کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے جواب پر ردعمل
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
اکتوبر
افریقی ترقیاتی فنڈ میں امریکی امداد میں کٹوتی؛ چیلنجز اور امیدیں
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے افریقی ترقیاتی فنڈ کے لیے اپنی مالی
مئی
Grab tackles Jakarta’s odd-even license plate policy with special algorithm
?️ 10 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ستمبر
صیہونی انتخابات؛خونی ووٹوں سے جنگ تک،کارٹون
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:عرب ذرائع ابلاغ نے کارٹونز کی زبان میں صیہونی حکومت کی
نومبر
یوکرین کی فوج کو برطانیہ کی 304 ملین ڈالر کی امداد
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اعلان کیا کہ برطانوی وزیر اعظم
دسمبر
’پسوڑی‘ پسند نہیں، والدہ علی سیٹھی
?️ 23 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار علی سیٹھی کی والدہ لکھاری و ٹی
مارچ
آئرلینڈ کے لوگوں کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے لوگوں نے فلسطین کی حامیت میں غزہ کے لوگوں
دسمبر