?️
لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت کی جانب سے 89 صفحات کے فیصلے کا آغاز کلمہ شہادت سے کیا گیا، فیصلے کے آغاز میں قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کے ترجمے تحریر کئے گئے۔
فیصلے کے متن کے مطابق ہمارے معاشرے میں بے حرمتی پر ہجوم کی جانب سے مارے جانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں ایسے کیسز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوام کو قانون ہاتھ میں لینے سے روکنے کے لیے سزائیں دی جانی چاہئیں، پرانتھا کمارا کا بے رحمی سے قتل ہوا، اس کی لاش کو گھسیٹا گیا، اسلام میں لاش کو جلانے کی سختی سے ممانعت ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے مسلمانوں کو غیر مسلموں کی لاشوں کی بے حرمتی سے منع فرمایا ہے، مجرمان نے اس فعل سے نبی ﷺ کے احکامات کی نافرمانی کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 6 افراد کو سزائےموت اور 82 مجرمان کو قید کی سزائیں دی تھیں جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا تھا۔
سیالکوٹ میں 3 دسمبر کو توہین مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کرکے قتل کیا اور اُس کی لاش جلادی تھی۔
پاکستان نے مقتول کی میت سری لنکن دارلحکومت منتقل کی، جہاں اُن کی آخری رسومات ادا کی گئی۔
مشہور خبریں۔
ولید جمبلاط کا امریکی سفیر کی توہین پر ردعمل
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: خطے کے لیے امریکی نائب ایلچی مورگن اورٹاگس، نے عہدہ
اپریل
اسٹار لنک کیا ہے؟ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: وفاقی حکومت کی جانب سے ’اسٹار لنک‘ کے پاکستان میں
جنوری
شام کے لیے دو آپشن
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے
دسمبر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورۂ امریکا، اہم ملاقاتیں متوقع
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریباً
اکتوبر
سید حسن نصراللہ کیا تھے اور شہید حسن نصراللہ کیا ہوں گے؟
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کو اپنے ساتھیوں کی
ستمبر
متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سائے میں تل
جون
حکومت کا انوکھا فیصلہ،اپوزیشن رکن نور عالم خان کو وزیر بنا دیا
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کا انوکھا فیصلہ،اپوزیشن رکن نور عالم
اکتوبر
ایران اور عربوں کے درمیان مشترکہ بحری فوج:لبنانی میگزین کی قیاس آرائیاں
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک لبنانی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ چین خلیج فارس
جون