?️
کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔وفاقی حکومت کالعدم تحریک لبیک کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی، جہانگیر ترین پارٹی رہنما ہیں، ایسا فورم تشکیل دینا چاہیے جہاں جہانگیر ترین اپنا موقف پیش کرسکیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھی ارکان قومی اسمبلی ہماری ہی پارٹی کے ہیں، بابر اعوان، علیم خان پر الزامات لگے وہ عدالتوں میں سرخرو ہوئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے، لاہور میں پولیس اور رینجرز کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست کالعدم ٹی ٹی پی مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی، عمران خان عاشق رسول ہیں ہر فورم پر انہوں نے بات کی۔
کورونا سے متعلق انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بہت خوفناک ہے احتیاط کی جائے اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزارتوں کی تبدیلی وزیراعظم کا کام ہے، کپتان جہاں کھڑا کرے گا ہم وہیں کھڑے ہوں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےلاہور میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا ور ڈی ایس پی سخت حملہ کیا اور ساتھ ہی دیگر 5 اعلی افسرون کو اغوا بھی کر لیا گیا ہے لاہور کے سی سی پی او کے ترجمان رانا عارف نے بتایا کہ مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم سے حملے کیے۔


مشہور خبریں۔
لبنان سے معاہدہ ایک بڑی غلطی ہوگی:صیہونی وزیر داخلہ
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی
نومبر
سوڈان نے برطانوی سفیر کو کیا برطرف
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: سوڈان کے باخبر ذرائع کے مطابق سوڈانی حکام خارطوم میں برطانوی
اکتوبر
فرانس کی ایران کے جوہری معاہدے کے راستے میں نئی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش
?️ 20 جون 2026سچ خبریں:فرانس کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ
جون
مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے کیا اہم مطالبہ
?️ 20 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی
فروری
اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کیا کرنا ہوگا؟ عمران خان کی زبانی
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا کہنا ہے
جولائی
کراچی: پی ٹی آئی کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد
?️ 13 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی
نومبر
غزہ میں امدادی مراکز موت کے جال بن گئے، انسانی حقوق کی آڑ میں صیہونی ظلم
?️ 27 جولائی 2025غزہ میں امدادی مراکز موت کے جال بن گئے، انسانی حقوق کی
جولائی
فضائی امداد قابضین کے چہرے پر بدنما داغ ہے: فلسطین لبریشن آئرگنائزیشن
?️ 31 جولائی 2025فضائی امداد قابضین کے چہرے پر بدنما داغ ہے: فلسطین لبریشن آئرگنائزیشن
جولائی