لاہور میں زبردست مظاہرے اعلی افسروں سمیت 5 افراد اغوا

?️

لاہور(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےلاہور میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا ور ڈی ایس پی سخت حملہ کیا اور ساتھ ہی دیگر 5 اعلی افسرون کو اغوا بھی کر لیا گیا ہے لاہور کے سی سی پی او کے ترجمان رانا عارف نے بتایا کہ مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم سے حملے کیے۔

لاہور کے یتیم خانہ چوک کے اطراف میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی کارکنوں سے علاقے کو خالی کرانے کے آپریشن میں 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں ٹی ایل پی کا احتجاج رواں ہفتے سے جاری ہے علاوہ ازیں پنجاب پولیس نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ آج صبح چند عناصر نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جہاں پولیس اور رینجرز اہلکار تھانے میں محدود ہو کر رہ گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈی ایس پی نواں کوٹ کو اغوا کرکے انہیں مرکز پہنچا دیا گیا پنجاب پولیس کے مطابق شر پسند عناصر ایک آئل ٹینکر بھی مرکز لیے گئے جس میں 50 ہزار لیٹر پیٹرول تھا بیان کے مطابق پولیس اور رینجرز نے شرپسند عناصر کو پیچھے دھکیل کر پولیس اسٹیشن کا قبضہ واپس لے لیا۔

پنجاب پولیس نے کہا کہ پولیس نے مسجد یا مدرسے کے خلاف کوئی کارروائی کا منصوبہ نہیں بنایا اور نہ ہی آپریشن کیا انہوں نے کہا کہ ‘اگر کوئی کارروائی ہے تو اپنے دفاع اور عوامی املاک کے تحفظ کے لیے تھی

دوسری جانب ایک ویڈیو پیغام میں کالعدم جماعت کے ترجمان شفیق آمینی نے الزام لگایا کہ ‘آج صبح آٹھ بجے لاہور مرکز پر فورسز نے اچانک ہم پر حملہ کیا جس میں ہمارے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شہید ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے اور حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے نفاذ تک شہدا کی تدفین نہیں کریں گے۔

دریں اثنا پولیس عہدیداروں نے تصدیق کی کہ لاہور کے یتیم خانہ چوک پر آپریشن جاری ہے لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ لوگوں زخمیوں کو اٹھا کر لے جارہے ہیں تاہم کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو پرانی ہیں۔

ٹی ایل پی نے پنجاب پولیس کے ایک اعلی عہدیدار کی ویڈیو بھی شیئر کی جسے مبینہ طور پر کارکنوں نے پکڑ لیا تھا زخمی پولیس اہلکار نے بتایا کہ علاقے کو کارکنوں سے صاف کرنے کے لیے ایک آپریشن کیا جارہا تھا جب انہیں ‘مشتعل’ ہجوم نے ‘پکڑ لیا’۔

سی سی پی او لاہور کے ترجمان رانا عارف نے ڈان کو بتایا کہ ٹی ایل پی کے کارکنوں نے ایک ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ کو ‘بے دردی سے تشدد کیا’ اور اس کے ساتھ 4 دیگر عہدیداروں کو یرغمال بنا لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں نے پولیس پر پٹرول بموں سے بھی حملہ کیا ان کا کہنا تھا کہ 11 پولیس اہلکار ٹی ایل پی کارکنوں کے ‘وحشیانہ تشدد’ سے زخمی ہوئے ہیں اور وہ شہر کے مختلف ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 3 افراد ہلاک اور متعدد افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں پولیس افسر نے بات چیت کے ذریعے معاملات کو آگے لے کر چلنے کی اپیل کی۔

وزارت داخلہ نے 15 اپریل کو تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا بعدازاں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جماعت کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

3 دن سے جاری ملک گیر احتجاج کے دوران سیکڑوں مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کارروائی کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ‘میں اندرون اور بیرون ملک لوگوں کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت اس وقت کارروائی کی جب انہوں نے ریاست کی عملداری کو چیلنج کیا اور پرتشدد راستہ اختیار کرتے ہوئے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے’۔

مشہور خبریں۔

بحران کا شکار فوج؛ صہیونی معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لانے والے فاشسٹ فوجی

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:اگرچہ تشدد اور جرائم کی جڑیں جعلی صہیونی حکومت کی بنیادوں

حکومت کا ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرکے 55 سال کرنے پر غور

?️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص عہدوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر

کیا امریکہ غزہ میں فوج بھیجنے والا ہے؟امریکی وزیر دفاع کی زبانی

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے لیے غزہ

پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد بحال

?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے سیل

اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کا کیس: عمران خان کی 26 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

?️ 14 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے

دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن، میمز کی بھرمار

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 اور 22 مارچ کی

حکومت ’دہرے قرض‘ کے جال میں پھنس گئی

?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جولائی میں مرکزی حکومت کا ملکی قرض 537

امریکہ کو یوکرین میں پراکسی جنگ بند کرنی چاہیے:کانگریس رکن

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی نمائندہ خاتون نے کہا کہ یہ ملک یوکرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے