?️
لاہور (سچ خبریں)پنجاب وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا لگانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا میاوا کا جنگل لگایا جائے گا۔ جنگل چائنا پارک نزد سگیاں پل پر 100 کنال اراضی پر لگایا جائے گا۔درختوں سے لاہور میں اسموگ اورآلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آلودگی کے خاتمے کیلئے متحرک ہے ، عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں جنگلات لگانے کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔اس سلسلے میں پی ایچ اے لاہور نے مون سون شجر کاری مہم کا خصوصی پلان بھی تیار کرلیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا میاوا کا جنگل لگایا جائے گا، جنگل چائنا پارک نزد سگیاں پل پر 100 کنال اراضی پر لگایا جائے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میاواکی جنگلات میں 2 لاکھ 92 ہزار درخت جبکہ لاہور میں 15 دیگرمقامات پر بھی جنگل لگائے جائیں گے، ماضی کے حکمرانوں نے درخت کاٹ کر ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کیا۔انھوں نے کہا کہ جنگلات کی کمی ماحولیاتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے، درختوں سے لاہور میں اسموگ اورآلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، وزیراعظم کا 10بلین ٹری سونامی پروگرام گیم چینجر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کر کے ماحول کو تباہ کیاگیا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو گرین اور کلین بنائیں گے اور پودے لگا کر اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پرقابو پائیں گے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کا موقف؛عربی اخباروں کی سرخیاں
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے گزشتہ نماز جمعہ کے خطبے
اکتوبر
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ عروج پر
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی حالیہ
جولائی
یورپین سخت سردی کے منتظر رہیں: بریل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بریل
ستمبر
بحرین میں صیہونیوں کے خلاف عوامی مظاہرہ
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے دار الحکومت منامہ میں آل خلیفہ حکومت اور صیہونیوں
فروری
غزہ میں نہ پھٹنے والے بموں کا خطرہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تنظیم نے خبردار کیا کہ غزہ میں نہ
اکتوبر
عمران خان کا ڈالر کی اونچی اڑان پر سخت رد عمل
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ایک دن میں ملکی تاریخ کی سب سے
جولائی
حزب اللہ لبنان کی طاقت ہے؛امریکہ غیرجانبدار ثالث نہیں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ
نومبر
مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کی تفصیل طلب کرلی
?️ 27 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سیلاب
اگست