لاہور: صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب لواحقین شدید پریشان

لاہور: صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب لواحقین شدید پریشان

?️

لاہور(سچ خبریں) مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز95 فیصد بھر گئے اور کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لواحقین شدید پریشان ہیں تاہم  وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ کوروناکی تیسری لہرسےنمٹنےکیلئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایاہے،اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز میں اضافہ کیا گیاہے۔

تفصیلات کے شہر کے 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز تا بحال نایاب ہے اور سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 وینٹی لیٹرز خالی ہیں، جس کے باعث لواحقین شدید پریشان ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کے 50 وینٹی لیٹرز پر47مریض زیرعلاج ہے اور سروسز اسپتال میں کورونا کےمختص 32 وینٹی لیٹرزپر مریض موجود ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ نواز شریف اسپتال یکی گیٹ کو دیےگئے 10 وینٹی لیٹرز پرمریض موجود ہے جبکہ میؤ اسپتال کے84وینٹی لیٹرز میں سے78 پرمریض اور پی کے ایل آئی کےلیےمختص 8 وینٹی لیٹرز پر7 مریض زیر علاج ہیں۔

جنرل اسپتال میں 40 وینٹی لیٹرز میں سے37 پرمریض زیر علاج ہیں جبکہ گنگارام اسپتال کے20 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 7دستیاب ہیں۔اسی طرح کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں مختص 3وینٹی لیٹرز میں سے2 پرمریض موجود ہیں ، سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں اور لواحقین وینٹی لیٹرز کے حصول کے لئے شدید پریشان ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے، ایسے لوگوں کی عقل پرماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناکی تیسری لہرسےنمٹنےکیلئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایاہے،اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز میں اضافہ کیا گیاہے۔

 

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کا قانونی شعبہ IRGC کو دہشت گرد قرار دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے:فنانشل ٹائمز

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:فنانشل ٹائمز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ یورپی یونین کا

جنیوا میں اصولی مؤقف اختیار کرنے پر ایرانی سفیر پاکستان کے شکر گزار

?️ 24 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنیوا میں ایران

ٹِک ٹاک کا صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد دینے کا اعلان

?️ 9 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) ٹک ٹاک نے ملازمتوں میں مددکی تلاش شروع کر دی

میں نے2 سال پہلے بتا دیا تھا کہ نمو آئے گی:اس عمر

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد چیمبرز آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے

2025; ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کی وبا کا سال

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے سال 2025

عبرانی میڈیا: اسرائیل کا جہاز ڈوب رہا ہے

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جب صیہونی حکومت

سعودی عرب کا نیا بحری دفاعی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان،39 ممالک کی شرکت کا دعویٰ

?️ 14 اگست 2026سچ خبریں:سعودی عرب نے 39 ممالک کی شرکت کے ساتھ نئے کثیر

آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی

?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے نیشنل ٹیرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے