?️
لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
پرویز الہی کے گھر چھاپے کے دوران پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کا مقدمے کی سماعت میں پیش ہونے کے بجائے عدالت سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
تاہم عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی کے جج نے عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور پولیس نے 28 اپریل کو رات گئے پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکے جانے کے الزام میں دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں سی او اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ پولیس مین گیٹ کھول کر گھر میں داخل ہوئی تو وہاں موجود 40 سے 50 افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، اس دوران پرویز الہٰی موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے ملازمین کے ہمراہ عقبی دروازے سے فرار ہو گئے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا تھا کہ چھاپے کے دوران مزاحمت پر 19 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، اس کا زہر نکال دیا، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں بھارت سے آزادی کے پوسٹر آواں کردیئے گئے
?️ 29 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر سمیت وادی کے متعدد علاقوں
اپریل
کرم اور باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ، متعدد خارجی ہلاک
?️ 16 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج
مارچ
شامی شہریوں کا صیہونیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے اغوا کے خلاف احتجاج
?️ 21 جون 2026سچ خبریں:قنیطرہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والے شامی نوجوانوں
جون
شریعتمداری: بحری ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف میزائل کی زبان ہی راہگشا ہے
?️ 6 مئی 2026سچ خبریں: کیہان اخبار کے ایڈیٹر انچیف نے یہ کہتے ہوئے کہ
مئی
دنیا جہنم کے راستے پر گامزن:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
?️ 12 نومبر 2022اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مصر میں موسمیاتی اجلاس میں خبردار
نومبر
اگر معاہدہ ٹوٹ گیا تو یمنی ہم پر حملہ کریں گے: عبرانی میڈیا
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی والہ نیوز ویب سائٹ نے حماس کے
فروری
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا فاشزم
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے بڑھتے ہوئے فاشسٹ
ستمبر