?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا تو مارچ کا اعلان کروں گا اور یہ اعلان اکتوبر میں کسی بھی وقت ہوگا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جائیں گے لیکن الیکشن کا اعلان نہیں کریں گے اس لیے میں ان کو ایک مرتبہ پھروقت دے رہا ہوں لیکن مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب سے لے کر اکتوبر میں کسی بھی وقت میں اعلان کردوں گا، ان کو وقت دے رہا کہ ملک کی خاطر، اپنے آپ کو بچاتے بچاتے ملک کو تباہ نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے اعلان کے لیے یہ صحیح وقت ہے، اگر نہیں کریں گے تو میں مارچ کروں گا اور اس کے لیے میری تیاری تقریباً مکمل ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کل کے الیکشن کے حوالے سے یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ ایک پلان کیا ہوا الیکشن تھا، آڈیو لیکس میں یہ چیزیں سامنے آئی تھیں کہ جدھر وہ سمجھتے تھے کہ ان کا کمبائن ووٹ بینک ہم سے دگنا ہے، انہوں نے ان حلقوں پر الیکشن کروایا تھا، اصل میں تو سارے حلقوں میں الیکشن ہونا چاہیے تھا، اس بار انہوں نے مشترکہ امیدوار کھڑا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ایک حلقے میں جو الیکشن میں ہارا ہوں، وہاں پیپلز پارٹی نے کھل کر دھاندلی کی ہے، سندھ کا الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے پے رول پر ہے، اس کے لیے ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں گئے ہوئے ہیں، مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس کا کیس سنا نہیں جارہا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس میں یہ بھی آ گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا مسلم لیگ (ن) کا خاص آدمی ہے، ہمیں ان پر کوئی اعتماد نہیں ہے، الیکشن کمشنر سے ڈیمانڈ کرتا ہوں کہ جس طرح ڈسکا میں 22 پولنگ اسٹیشن پر آر او نے کہا تھا کہ ٹھیک نہیں ہوا، آپ نے 400 پولنگ اسٹیشن تھے، کراچی کی نشت پر بھی دوبارہ الیکشن کروانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا کیونکہ ووٹرز کو پتا نہیں تھا کہ ہم نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم اس وقت نئے الیکشن چاہتی ہے، قوم اس اسمبلی کو نہیں مانتی۔
عمران خان نے کہا کہ جو بھی اس ملک میں قوتیں ہیں، اور ملک کا سوچ رہی ہیں، یہ لوگ تو ملک کا نہیں سوچ رہے، اصل مسئلہ پاکستانیوں کا ہے، اور ایشو ان اداروں کا ہے جن کا اسٹیک پاکستان میں ہے، کیا وہ دیکھ نہیں رہے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ پہلے جنرل مشرف نے ان کو این آر او دے کر اس ملک کو نقصان پہنچایا، ان کے 10 سالوں میں پاکستان کا چار گنا زیادہ قرضہ بڑھ کر ملک سے بھاگ گئے، اور جب ملک اٹھ رہا تھا تو پھر ان کو این آر او دلوایا، ساری قوم تماشا دیکھ رہی ہے کہ ملک میں چھوٹے چور کو پکڑا جاتا ہے، انصاف کا نظام بڑے چور کو نہیں پکڑ سکتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سارے اداروں کو کہنا چاہوں گا کہ جتنی دیر آپ ان کو بیٹھنے دیں گے، جتنی دیر یہ ہم پر مسلط رہیں گے ہمارا ملک نیچے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ عمران خان نے پاکستان کو آئسولیٹ کر دیا ہے، میں جب امریکا گیا تھا کہ جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھے اور میرے وفد کو عزت دی تھی، سب سے پوچھ لیں، میرے ساتھ جنرل باجوہ بھی گئے تھے ان سے پوچھ لیں کہ کبھی کسی پاکستانی وزیراعظم کو اس طرح کی عزت دی ہے، اس کو سخت جواب دیا تھا اس کے باوجود وہ عزت ان لوگوں کی کرتے ہیں، جو اپنے ملک کے مفادات کی حفاظت کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق حالیہ ریمارکس کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑے بڑے ہوٹلوں میں ٹھہر کر کروڑوں روپیہ خرچ کیا، سندھ کا برا حال ہے، بلاول بھٹو پوری دنیا کا چکر لگا رہا ہے، کیا فائدہ ہوا اس ڈپلومیسی کا، جوبائیڈن جن ممالک چین اور روس کو مخالف سمجھتا ہوں پاکستان کو اس کے ساتھ بریکٹ کردیا، کدھر گئی آپ کی ڈپلومیسی، اور پھر جو اس نے خطرناک بات کی ہے، جوبائیڈن نے یہ کہا کہ پاکستان دنیا کی خطرناک جگہ ہے، اس کے ساتھ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کی بات کر دی، اب یہ پاکستان کے ساتھ پرانا پروپیگنڈا چل رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
وہ ڈراؤنا خواب جو واشنگٹن نے قبرص کی سرحدوں پر بیروت کے لیے دیکھا ہے
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی جو اپنے مفادات اور صیہونی حکومت کے مطابق لبنان
اگست
لاکھوں زمینی بم یمن کی 8 سال کی جنگ کی یادگار
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:جب کہ یمن میں جنگ تھم گئی ہے اور ریاض اور
مئی
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، ہسپتال منتقل
?️ 11 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے
فروری
امریکہ کو ایران کے مقابلہ میں ذلت آمیز شکست
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیگ میں 1955 کے مودت
فروری
انٹرنیشنل ریڈ کراس: 20 لاکھ سے زائد یمنی بچے تعلیم سے محروم ہیں
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں: ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے یمن میں اسکولوں
ستمبر
کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں شہادتیں 42 ہوگئیں
?️ 22 نومبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جمعرات کے
نومبر
ججز ایک دوسرے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس
ستمبر
افغانستان میں ایک اور بم دھماکا، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 10 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک بار پھر بم دھماکا ہوگیا جس
مئی