?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ساتھ منعقدہ ایک تقریب میں کہا ہے کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں لیکن اب یہ الیکشن نہیں رکیں گے۔
امریکی ادارے ’وائس آف امریکا‘ کی رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ہر صورت میں مارچ میں سینیٹ کے الیکشن سے پہلے منعقد ہوں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی دورے پر موجود پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد مارچ سے قبل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے میں 14 دسمبر کو منعقدہ تقریب میں شریک پاکستان کی نگران حکومت کے سرمایہ کاری کے سابق وزیر اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے وائس آف امریکا کے لیے ارم عباسی کو ایک خصوصی انٹرویو میں آرمی چیف کے حوالے سے بتایا کہ ’ انتخابات لاجسٹکس کی وجہ سے کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں لیکن اب یہ الیکشن نہیں رکیں گے، اور ہر صورت مارچ میں سینیٹ کے الیکشن سے پہلے منعقد ہوں گے۔’
اس کے علاوہ جنرل عاصم منیر نے اقتصادیت، دہشت گردی، آئی ٹی اور زراعت جیسے موضوعات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی، اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔
وائس آف امریکا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آرمی چیف کے اس بیان کی تصدیق تقریب میں شریک ٹیکساس سے ہی تعلق رکھنے والی ایک اور کاروباری شخصیت تنویر احمد نے بھی کی۔
آرمی چیف نے تنویر احمد کو پاکستان میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے 90 لاکھ ڈالر عطیہ دینے پر، سند پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا، جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ یکم جنوری سے 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔
خیال رہے کہ 10 دسمبر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ سالار اپنے پہلے دورے پر امریکا روانہ ہوگئے تھے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
گزشتہ روز (20 دسمبر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکا میں جنرل عاصم منیر نے ممتاز امریکی تھنک ٹینکس اورمیڈیا ارکان سے خصوصی گفتگو کے دوران جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، سیز فائر کا مطالبہ
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں
اکتوبر
2022 قطر ورلڈ کپ کی علامتوں کا کیا مطلب ہے؟
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: 2022 ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی قطری میڈیا
دسمبر
ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
فروری
عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ آسان ہو گیا
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری
اگست
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے
ستمبر
تاریخ کے آئینے میں صہیونی حکومت کے توسیع پسندانہ منصوبوں کا ازسرِنو جائزہ
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: صہیونیوں نے 78 سال قبل باضابطہ طور پر فلسطین کی
مئی
یورپ میں امن کو خطرہ لاحق
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمن ٹیگس شا، ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے روسی صدر
مارچ
ٹرمپ کی قیادت کی خصوصیت دوطرفہ تعلقات کی بحالی ہے
?️ 24 اگست 2025ٹرمپ کی قیادت کی خصوصیت دوطرفہ تعلقات کی بحالی ہے روسی صدر
اگست