?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا منشور دھرنے اور احتجاج ہے جب کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کے عوام کی نہیں قیدی کی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں عوام کو مفت کینسر ادویات کی فراہمی کے بعد اب مفت پلاٹس کی تقسیم بھی باقاعدہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے بعد ’اپنی زمین اپنا گھر‘ پروگرام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوش نصیب مستحق افراد کو خود فون کرکے پروگرام میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیر اطلاعات کے مطابق “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار گھر تعمیر ہو رہے ہیں، جبکہ آئندہ 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ آج بھی دھرنا دھرنا کھیل رہا ہے، جبکہ پنجاب میں مریم نواز لوگوں کو گھر اور مفت پلاٹ دے رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا
نومبر
امریکی ریاست لوزیانا میں طوفان کی تباہی
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریاست لوزیانا میں آنے والے طوفان نے وسیع پیمانے پر
اگست
برطانیہ اور امریکہ صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کیوں کرتے ہیں؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری
دسمبر
سعودی لابی نے یمنی جنگ کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے لاکھوں ڈالر کیے خرچ
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: کوئنسی انسٹی ٹیوٹ نے سعودی عرب کی جانب سے سعودی
مارچ
طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک میں پاکستان سے افغانستان آنے جانے ٹرکوں اور کنٹینرز سے ٹیکس لینا شروع کردیا
?️ 28 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک پر کچھ وقت
جولائی
ارشد شریف کی والدہ کا قتل کی تحقیقات اور گواہان پر سپریم کورٹ کے خط کا جواب
?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کے
نومبر
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیق شروع ہو گئی
?️ 25 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے راولپنڈی رنگ
مئی
پاکستان، اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ عطا تارڑ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پاکستان،
جون